Business Recorder - Business & Finance

ایف بی آر نے گوشت کی برآمد کے لیے نئی قیمتیں مقرر کر دیں
ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمز ویلیو ایشن لاہور نے تمام ممالک کو گوشت کی برآمد  پر کسٹمز ویلیوز پر نظرثانی کردی ہے، اس سلسلے میں ڈائریکٹوریٹ نے ایک رولنگ جاری کی ہے۔

رولنگ کے مطابق ڈائریکٹوریٹ نے چِلڈ/فروزن بڑے گوشت بشمول گائے، بچھڑے، بیل اور بھینس، چھوٹے گوشت بشمول بکرا، دنبہ  اور اونٹ کے ٹھنڈے کیے گئے یا منجمد سالم گوشت کی برآمدی کسٹمز ویلیوز پر نظرثانی کی ہے۔

برآمدی قیمتوں کا تعین امریکی ڈالر فی کلوگرام کی بنیاد پر کیا گیا جو کہ 4.20 ڈالر سے 5.80 ڈالر فی کلوگرام (ایکسپورٹ ایف او بی ویلیو) کے درمیان مقرر کی گئی ہیں۔

ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمز ویلیو ایشن لاہور کو ڈائریکٹر جنرل ویلیو ایشن کراچی کی جانب سے گوشت کی برآمدی کسٹمز ویلیو کے حوالے سے ویلیو ایشن رولنگ جاری کرنے کی ہدایات موصول ہوئیں، چنانچہ ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمز ویلیو ایشن لاہور کی جانب سے کسٹمز ایکٹ 1969 کے سیکشن 25 اے اور سیکشن 25 کے سب سیکشن 15 کے تحت مذکورہ قیمت کے تعین کا عمل شروع کیا۔

اس سلسلے میں 7 اجلاس منعقد کیے گئے جن میں اہم اسٹیک ہولڈرز کی شرکت کو یقینی بنایا گیا جن میں ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی ، فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری ، آل پاکستان میٹ ایکسپورٹر اینڈ پروسیسر ایسوسی ایشن کے نمائندے اور گوشت کے دیگر برآمد کنندگان شامل تھے۔

مذکورہ اجلاسوں میں اس معاملے یعنی گوشت کی قیمتوں کے تعین پر تفصیلی غوروخوض کیا گیا۔ بعض اسٹیک ہولڈرز نے اپنی تجاویز غور کے لیے پیش کیں جن کا گوشت کی ویلیو ایشن کے حوالے سے مکمل اور باریک بینی سے جائزہ لیا گیا۔

ڈائریکٹوریٹ نے مزید بتایا کہ متعلقہ اشیاء کی برآمدی کسٹمز ویلیو کے تعین کیلئے اسٹیک ہولڈرز کی جانب سے جمع کرائی گئی دستاویزات، اجلاس کے دوران پیش کیے گئے دلائل، قیمتوں کے رجحانات اور پاکستان ریونیو آٹومیشن لمیٹڈ سے حاصل کردہ برآمدی ڈیٹا کا بھی باریک بینی سے جائزہ لیا گیا۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2026