Business Recorder - News

عالمی مارکیٹ کے دباؤ کے باوجود وزیراعظم کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ
وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود عوام پر مالی بوجھ کم کرنے کی خاطر جمعہ کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ پیش رفت ان قیاس آرائیوں کے درمیان سامنے آئی ہے کہ حکومت آج رات پیٹرول کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر سکتی ہے۔ وزیراعظم آفس کے بیان میں وزیراعظم کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ  عام آدمی پر بوجھ کم کرنے کے لیے قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا جا رہا، حکومت ان مشکل حالات میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرے گی۔

گزشتہ ہفتے حکومت نے عالمی قیمتوں کے تناظر میں پیٹرول اور ڈیزیل کی قیمتوں میں 55 روپے فی لیٹر اضافے کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد پیٹرول 321.17 روپے اور ڈیزیل 335.86 روپے فی لیٹر تک پہنچ گیا تھا۔

عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں یہ تیزی مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتے ہوئے بحران کی وجہ سے آئی ہے، خاص طور پر امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملوں اور ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی ہلاکت کے بعد صورتحال کشیدہ ہے۔ ایران نے جوابی کارروائی کے طور پر اسرائیل اور خلیجی ممالک میں امریکی اڈوں پر حملے کیے اور آبنائے ہرمز سے جہازوں کی گزرگاہ بند کرنے کا اعلان کیا۔

اگرچہ جمعہ کو ایک بھارتی ٹینکر کے آبنائے ہرمز سے نکلنے اور امریکی اقدامات کے باعث قیمتوں میں معمولی کمی دیکھی گئی لیکن مشرقِ وسطیٰ کے تنازع کی وجہ سے ہفتہ وار بنیادوں پر قیمتیں اضافے کی جانب گامزن ہیں۔

برینٹ کروڈ کے سودے 0.6 فیصد کمی کے ساتھ 99.83 ڈالر جبکہ امریکی خام تیل  1.4 فیصد کمی کے ساتھ 94.44 ڈالر فی بیرل پر آگیا، تاہم مجموعی طور پراس ہفتے قیمتوں میں بالترتیب 8 فیصد اور 4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔