Business Recorder - Sports

حقوق انسانی کی تنظیموں کا فیفا ورلڈ کپ میں سب کی شمولیت یقینی بنانے کا مطالبہ
انسانی حقوق کی تنظیموں نے فیفا  پر زور دیا ہے کہ وہ 20026 کے ورلڈ کپ کے دوران شمولیت اور تحفظ کے وعدوں کو پورا کرے۔ اسپورٹس اینڈ رائٹس الائنس نے خبردار کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی امیگریشن پالیسیاں اور آزادیِ صحافت سے متعلق خدشات ٹورنامنٹ کو متاثر کر سکتے ہیں۔

فیفا کے صدر جیانی انفینٹینو کو لکھے گئے خط میں اتحاد نے واضح کیا کہ امریکی ویزا پابندیاں اور بڑے پیمانے پر ملک بدری کی کارروائیاں شائقین، صحافیوں اور تارکین وطن کمیونٹیز میں خوف پیدا کر رہی ہیں۔ خط کے مطابق فٹ بال دنیا کو متحد کرتا ہے لیکن اگر پابندیاں لوگوں کو دور رکھیں گی تو یہ مقصد پورا نہیں ہوگا۔

یاد رہے کہ 2026 کا ورلڈ کپ تاریخ کا پہلا ٹورنامنٹ ہے جس میں 48 ٹیمیں شرکت کریں گی اور یہ امریکہ، کینیڈا اور میکسیکو کے 16 شہروں میں کھیلا جائے گا۔ان خدشات پر وائٹ ہاؤس کے ترجمان ڈیوس اینگل نے کہا کہ صدر ٹرمپ کی توجہ اس ایونٹ کو تاریخ کا سب سے بڑا اور محفوظ ترین ٹورنامنٹ بنانے پر مرکوز ہے۔

تنظیموں نے اس بات پر بھی تشویش کا اظہار کیا کہ تاحال بیشتر میزبان شہروں نے اپنے ہیومن رائٹس ایکشن پلان جاری نہیں کیے، جو کہ انسانی حقوق کے خطرات سے نمٹنے کے لیے ضروری ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ فیفا میزبان حکومتوں کے ساتھ مل کر اظہارِ رائے کی آزادی اور کارکنوں کے حقوق کے تحفظ کی ضمانت دیں۔