Business Recorder - Sports

آئی پی ایل سے وابستہ سن رائزرز نے پاکستانی بولر ابرار احمد کو اپنی دی ہنڈریڈ فرنچائز کے لیے سائن کر لیا
لیگ اسپنر ابرار احمد کو سن رائزرز لیڈز نے اپنی ٹیم میں شامل کر لیا۔ سن رائزرز لیڈز  دی ہنڈریڈ کی وہ فرنچائز ہے جس کے روابط انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) سے ہیں اور یہ فیصلہ ان خدشات کے باوجود سامنے آیا ہے کہ سیاسی تناؤ کی وجہ سے پاکستانی کھلاڑیوں کو نظر انداز کیا جا سکتا ہے۔

انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے گزشتہ ماہ  جاری ایک بیان  میں کہا  تھا کہ 100 گیندوں کے اس مقابلے میں شامل تمام آٹھ شہروں کی فرنچائزز صرف کارکردگی کی بنیاد پر کھلاڑیوں کے انتخاب کی پابند ہیں۔

بھارت اور پاکستان کے درمیان طویل عرصے سے جاری سیاسی تعطل کا مطلب یہ ہے کہ دونوں ممالک صرف بڑے عالمی کرکٹ مقابلوں میں ایک دوسرے کے خلاف کھیلتے ہیں۔ سفارتی تناؤ کی وجہ سے 2009 سے پاکستانی کرکٹرز آئی پی ایل میں شامل نہیں ہو سکے۔

بدھ کو ہونے والے خواتین کے آکشن (نیلامی) میں پاکستان کی صرف دو کھلاڑی فاطمہ ثنا اور سعدیہ اقبال شامل تھیں، تاہم انہیں کسی ٹیم نے نہیں خریدا۔

فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی مردوں کی نیلامی سے دستبردار ہو گئے تھے جبکہ حارث رؤف کو جمعرات کو لندن میں ہونے والی نیلامی میں ان کی 1 لاکھ پاؤنڈ ($134,000) کی بنیادی قیمت پر کوئی خریدار نہ مل سکا۔

تاہم سن رائزرز نے 27 سالہ ابرار احمد کو 1 لاکھ 90 ہزار پاؤنڈ میں خریدا جبکہ ایک اور پاکستانی اسپنر 28 سالہ عثمان طارق کو برمنگھم فینکس نے 1 لاکھ 40 ہزار پاؤنڈ میں اپنی ٹیم کا حصہ بنایا۔

سن رائزرز کی مکمل ملکیت اس گروپ کے پاس ہے جو آئی پی ایل کی ٹیم  سن رائزرز حیدرآباد کا مالک ہے۔

دیگر بڑی بولیوں میں لندن اسپرٹ نے غیر معروف انگلش آل راؤنڈر جیمز کول کے لیے 3 لاکھ 90 ہزار پاؤنڈ ادا کیے جبکہ ویلش فائر نے بیٹر جارڈن کاکس اور انگلینڈ کے سابق کپتان جو روٹ پر مجموعی طور پر 5 لاکھ 40 ہزار پاؤنڈ خرچ کیے۔

دی ہنڈریڈ برطانیہ کے کسی بھی بڑے کھیل میں اس نوعیت کی پہلی نیلامی منعقد کر رہا ہے، اس سے قبل کھلاڑیوں کے انتخاب کے لیے  ڈرافٹ سسٹم استعمال کیا جاتا تھا۔

گزشتہ سال آٹھ فرنچائزز کے حصص نجی سرمایہ کاروں کو فروخت کیے گئے تھے، جس سے انگلینڈ اور ویلز میں کرکٹ کے لیے خطیر رقم جمع ہوئی۔ ان میں سے چار فرنچائزز ایم آئی لندن، مانچسٹر سپر جائنٹس، سن رائزرز لیڈز اور سدرن بریو  کی جزوی یا مکمل ملکیت ان کمپنیوں کے پاس ہے جو آئی پی ایل ٹیموں کو کنٹرول کرتی ہیں۔

مردوں اور خواتین کے مقابلوں پر مشتمل  دی ہنڈریڈ کا 2026 کا ایڈیشن 21 جولائی سے شروع ہوگا اور چار ہفتوں تک جاری رہے گا۔