Business Recorder - Business & Finance

اینگرو کارپوریشن کو لوٹے کیمیکل کی جانب سے اینگرو پولیمر میں اکثریتی حصص خریدنے کیلئے نان بائنڈنگ آفر موصول
اینگرو ہولڈنگز لمیٹڈ نے جمعہ کو بتایا کہ اس کی ذیلی کمپنی، اینگرو کارپوریشن لمیٹڈ کو لوٹے کیمیکل  کی جانب سے اینگرو پولیمر اینڈ کیمیکلز لمیٹڈ (ای پی سی ایل) کے تقریباً 56.19 فیصد حصص خریدنے کے لیے نان بائنڈنگ آفر موصول ہوئی ہے۔

کمپنی نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو بھیجے گئے ایک نوٹس میں اس بات کا انکشاف کیا ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ 12 مارچ 2026 کو منعقدہ اپنے اجلاس میں، اینگرو کارپوریشن کے بورڈ نے موصولہ پیشکش پر غور کیا اور انتظامیہ کو (لوٹے کیمیکل کے ساتھ) شرائط و ضوابط اور متعلقہ دستاویزات پر بات چیت اور انہیں حتمی شکل دینے کی اجازت دے دی ہے، تاکہ انہیں منظوری کے لیے دوبارہ بورڈ کے سامنے پیش کیا جاسکے۔

نوٹس کے اختتام پر کہا گیا کہ معاملہ آگے بڑھنے کے ساتھ ہی کمپنی مزید اعلانات کے ذریعے اپنے حصص یافتگان  کو تازہ ترین صورتحال سے باخبر رکھے گی۔

10 مارچ کو لوٹے کیمیکل نے اپنے ارادے کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ حصص کا حصول شیئر پرچیز ایگریمنٹ اور حصص یافتگان کے لیے پبلک آفر کے مشترکہ طریقہ کار کے ذریعے مکمل کیا جائے گا۔

لوٹے کیمیکل  نے اس وقت بتایا تھا کہ مجوزہ ٹرانزیکشن کے تحت، اینگرو پولیمر کے 510,733,451 حصص (جو کہ پیڈ اپ کیپیٹل کا تقریباً 56.19 فیصد بنتے ہیں) ’شیئر پرچیز ایگریمنٹ کے ذریعے حاصل کیے جائیں گے جبکہ 159,094,941 حصص (جو ٹارگٹ کمپنی کے پیڈ اپ کیپیٹل کا 17.5 فیصد ہیں) کے لیے عوامی پیشکش کی جائے گی۔

لوٹے کیمیکل پاکستان لمیٹڈ پیوریفائیڈ ٹیرفتھالک ایسڈ’تیار اور فروخت کرتی ہے اور کراچی میں پورٹ قاسم کے مقام پر ایک جدید ترین پلانٹ چلاتی ہے جس کی سالانہ پیداواری صلاحیت 5 لاکھ ٹن ہے۔