Business Recorder - Markets - Commodities

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں بڑھ گئیں
سونے کی قیمتیں جمعہ کے روز بڑھ گئیں، جس کی بنیادی وجہ ڈالر کی قدر میں کمی اور امریکی ٹریژری ییلڈز میں نرمی تھی، لیکن تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے امریکی شرح سود میں فوری کمی کے امکانات کم ہوگئے۔

اسپاٹ گولڈ 0.8 فیصد اضافے کے ساتھ 5,118.75 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ کر رہا تھا، جبکہ اپریل ڈلیوری کے امریکی گولڈ فیوچرز 5,123.30 ڈالر پر مستحکم رہے۔ کے سی ایم ٹریڈ کے چیف مارکیٹ اینالسٹ ٹم واٹرر نے کہا کہ ڈالر اپنی بلند ترین سطح سے نیچے آیا ہے جس نے جاری جغرافیائی سیاسی خطرات کے دوران سونے کے لیے موقع فراہم کیا ہے۔

تاہم، اس ہفتے سونا تقریباً  ایک فیصد کی کمی کا شکار رہا ہے۔ مہنگائی کے خدشات اور اس سوال کے پیش نظر کہ اگر تیل کی قیمتیں زیادہ رہیں تو فیڈرل ریزرو شرح سود میں کمی کر پائے گا یا نہیں، سونے کی کشش محدود رہی۔

ڈالر میں کمی سے دیگر کرنسی رکھنے والوں کے لیے سونا سستا ہوا، اور امریکی 10 سالہ ٹریژری ییلڈز میں کمی سے بغیر منافع دینے والے سونے کی مانگ بڑھ گئی۔

جغرافیائی سیاسی کشیدگی کے دوران ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے اعلان کیا کہ وہ آبنائے ہرمز کو امریکہ اور اسرائیل کے خلاف اپنی حکمت عملی کے طور پر بند رکھیں گے، جس سے عالمی توانائی کی سپلائی اور رسک اثاثوں کے حوالے سے خدشات پیدا ہوئے۔

تیل کی قیمتیں 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئیں، جس سے مہنگائی کے خدشات بڑھ گئے۔ اس دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دوبارہ فیڈ چیئر جیروم پاول سے شرح سود میں کمی کا مطالبہ کیا۔

تاجروں کا اندازہ ہے کہ فیڈ اپنی دو روزہ میٹنگ کے اختتام پر موجودہ 3.5 فیصد  سے 3.75 فیصد کی شرح کو برقرار رکھے گا۔ اسپاٹ سلور 1.4 فیصد اضافے کے ساتھ 84.96 ڈالر پر، اسپوٹ پلاٹینم 0.9 فیصد اضافے کے ساتھ 2,151.97 ڈالر پر، اور پیلاڈیم 1.4 فیصد اضافے کے ساتھ 1,640.64 ڈالر پر ٹریڈ کر رہا تھا۔