Business Recorder - World

ہماری فوج آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کو تحفظ دینے کے لیے تیار نہیں، امریکی وزیر توانائی
امریکی وزیر توانائی کرس رائٹ  نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی فوج فی الحال اہم ترین آبنائے ہرمز میں تیل بردار جہازوں کو اپنی نگرانی  میں نکالنے کے لیے  تیار نہیں ہے، کیونکہ تمام فوجی اثاثے اس وقت ایران پر حملوں میں مصروف ہیں۔

کرس رائٹ کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب عراق کے قریب دو بحری جہازوں پر ہونے والے حملے میں کم از کم ایک شخص ہلاک ہو گیا اور تیل کی قیمتیں مختصر وقت کے لیے 100 ڈالر سے تجاوز کر گئیں۔

ایران کے خلاف جنگ شروع کرنے کے بعد سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بحری جہازوں کو تحفظ فراہم کرنے اور انشورنس کی سہولیات دینے کی پیشکش کے ذریعے مارکیٹ کو پرسکون کرنے کی کوشش کی ہے لیکن تاحال عملی طور پر کسی جہاز کو امریکی نگرانی فراہم نہیں کی گئی۔

رائٹ نے سی این بی سی  کو بتایا کہ یہ عمل جلد شروع ہو جائے گا  لیکن فی الحال ایسا ممکن نہیں کیونکہ ہم تیار نہیں ہیں۔ ہمارے تمام فوجی اثاثے اس وقت ایران کی جارحانہ صلاحیتوں اور ان کی فوجی صنعت کو تباہ کرنے پر مرکوز ہیں۔ تاہم انہوں نے مزید کہا کہ  قوی امکان ہے کہ رواں ماہ کے آخر تک بحری جہازوں کو عسکری تحفظ فراہم کرنا شروع کر دیا جائے گا۔

دوسری جانب بین الاقوامی توانائی ایجنسی (آئی ای اے) کا کہنا ہے کہ یہ جنگ  عالمی تیل کی منڈی کی تاریخ میں سپلائی کی سب سے بڑی رکاوٹ بن رہی ہے۔ آبنائے ہرمز جہاں سے دنیا کی خام تیل کی سپلائی کا پانچواں حصہ گزرتا ہے، عملی طور پر بند ہونے کی وجہ سے سپلائی معطل ہونے کے خدشات برقرار ہیں۔

انہوں نے کہا ان حالات میں امریکہ سمیت رکن ممالک نے اپنے ذخائر سے 40 کروڑ بیرل تیل نکالنے کا معاہدہ کیا ہے، جو اب تک کا سب سے بڑا ریلیف آپریشن ہے۔