Business Recorder - Pakistan

خطے کی نازک صورتحال، وزیراعظم شہباز شریف جدہ پہنچ گئے
وزیرِاعظم شہباز شریف جمعرات کو سعودی عرب کے شہر جدہ پہنچے، یہ دورہ سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی دعوت پر کیا جا رہا ہے۔

کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے رائل ٹرمینل پر پہنچنے پر مکہ مکرمہ کے ڈپٹی گورنر شہزادہ سعود بن مشعل بن عبدالعزیز نے وزیرِاعظم کا استقبال کیا۔ اس موقع پر سعودی حکام اور پاکستان کے سفارتی مشن کے ارکان بھی موجود تھے۔

اس دورے کے دوران سعودی قیادت کے ساتھ دوطرفہ تعاون اور علاقائی پیش رفت پر بات چیت کے لیے ملاقاتیں متوقع ہیں۔

یہ پیشرفت ایسے موقع پر ہوئی جب ایران کے صدر مسعود پیزشکیان نے علاقائی استحکام کے لیے اپنے ملک کے عزم کا اعادہ کیا اور زور دیا کہ ایران کا پڑوسی ممالک کے ساتھ تنازعات میں ملوث ہونے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

صدر پیزشکیان نے وزیرِاعظم سے ٹیلی فون پر گفتگو میں خطے کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ رپورٹس کے مطابق انہوں نے خبردار کیا کہ عالمی برادری کی جانب سے تنازعات کے ذمہ داروں کو جوابدہ نہ ٹھہرایا جانا عالمی سلامتی کے لیے سنگین خطرات پیدا کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر عالمی برادری جنگ کے ذمہ داروں پر توجہ نہیں دیتی تو عالمی نظام اور سلامتی کو شدید چیلنجز کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف اپنے سعودی ہم منصب سے ملاقات کریں گے۔

وزیراعظم آفس کے مطابق دونوں رہنما جاری علاقائی کشیدگی، خطے میں سیکیورٹی صورتحال اور دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کریں گے۔

وزیراعظم آفس کے مطابق محض چند گھنٹوں پر محیط یہ دورہ پاکستان کے مثبت سفارتی کردار کو اجاگر کرتا ہے، ایک ایسا کردار جسے ادا کرنے کے لیے ملک مکمل طور پر پرعزم ہے۔

یہ پیشرفت ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے اس بیان کے ایک دن بعد سامنے آئی ہے جس میں انہوں نے علاقائی استحکام کے لیے اپنے ملک کے عزم کا اعادہ کیا تھا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا تھا کہ ایران کا پڑوسی ممالک کے ساتھ تنازعات میں الجھنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

صدر پزشکیان کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف کو کی جانے والی ٹیلی فونک گفتگو کے دوران، دونوں رہنماؤں نے خطے کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

رپورٹس کے مطابق صدر پزشکیان نے متنبہ کیا کہ اگر عالمی برادری تنازعات کے ذمہ داروں کا محاسبہ کرنے میں ناکام رہی، تو یہ عالمی سلامتی کے لیے سنگین خطرات کا باعث بن سکتا ہے۔ انہوں نے مبینہ طور پر کہا کہ اگر عالمی برادری نے جنگ کے ذمہ داروں پر توجہ مرکوز نہ کی، تو عالمی نظام اور سلامتی کو شدید چیلنجز کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

سعودی عرب کے وزارتِ دفاع نے اتوار کو بتایا کہ اس نے 33 ڈرونز کو ناکارہ بنایا، اور حملوں سے کسی بھی قسم کے نقصان یا جانی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔

وزارت کے ترجمان کے مطابق ان میں سے ایک ڈرون ریاض کے سفارتی ضلع کی جانب تھا، جسے بھی ناکام بنا دیا گیا، اور کسی قسم کا مادی نقصان یا شہری زخمی ہونے کی اطلاع نہیں۔ مجموعی طور پر، دارالحکومت اور اس کے آس پاس کے علاقوں کو 26 ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔

سعودی دفاعی وزارت کے مطابق ایک ڈرون نے ملک کے جنوب مشرق میں واقع شیبہ آئل فیلڈ کو نشانہ بنایا۔

متحدہ عرب امارات نے بتایا کہ اس کی ایئر ڈیفنس نے اتوار کو 17 بیلسٹک میزائلز کا پتہ لگایا — 16 کو تباہ کیا گیا جبکہ ایک سمندر میں گر گیا، اور 117 میں سے 113 ڈرونز کو ناکارہ بنایا، جن میں سے چار ملک کے اندر گر گئے۔

ادھر، اقوامِ متحدہ کی سیکیورٹی کونسل نے بدھ کو ایک قرارداد منظور کی، جس میں ایران سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ فوری طور پر خلیجی ممالک پر حملے بند کرے، کیونکہ یہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں اور بین الاقوامی امن اور سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔

یہ قرارداد 13 ووٹوں سے منظور ہوئی جبکہ دو ارکان نے حقِ رائے دہی سے پرہیز کیا۔ قرارداد میں کہا گیا کہ ”اسلامی جمہوریہ ایران کے جانب سے بحرین، کویت، عمان، قطر، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور اردن پر تمام حملے فوری طور پر بند کیے جائیں۔“