Business Recorder - Sports

مشرق وسطیٰ کا بحران : متحدہ عرب امارات میں شیڈول افغانستان اور سری لنکا سیریز ملتوی
افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) نے بدھ  کواعلان کیا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ کے بحران کے باعث متحدہ عرب امارات (یواے ای) میں مارچ میں شیڈول افغانستان اور سری لنکا کے درمیان وائٹ بال سیریز ملتوی کر دی گئی ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان 13 مارچ سے 25 مارچ تک شارجہ میں تین ٹی ٹوئنٹی اور دبئی میں تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے جانے تھے۔ ایران پر امریکہ اور اسرائیل کے حملوں نے خلیجی ممالک کو بری طرح متاثر کیا ہے، جس کی وجہ سے دنیا کے مصروف ترین سفری مراکز میں آمد و رفت میں خلل پڑا اور کئی کھیلوں کے مقابلے منسوخ کرنے پڑے۔

افغان کرکٹ بورڈ نے اپنے بیان میں کہا کہ تمام فریقین کی جانب سے ایونٹ کو طے شدہ منصوبے کے مطابق منعقد کرانے کی بھرپور کوششوں کے باوجود لاجسٹک چیلنجز کنٹرول سے باہر ہو گئے، جس کے نتیجے میں سیریز ملتوی کرنے اور اسے دوبارہ ری شیڈول کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ سیریز کو مؤخر کرنے کا فیصلہ سری لنکا کرکٹ بورڈ (ایس ایل سی) کی مشاورت سے کیا گیا ہے۔ ری شیڈول سیریز کے لیے متحدہ عرب امارات ہی پسندیدہ مقام رہے گا اور دونوں بورڈز کے درمیان باہمی ہم آہنگی کے بعد نئی تاریخوں کا اعلان جلد کر دیا جائے گا۔