Business Recorder - Pakistan

کسی بھی وقت اور کسی بھی حالت میں سعودی عرب کی حمایت کریں گے، پاکستان کا اعلان
وزیرِ اعظم شہباز شریف کے ترجمان مشرف زیدی نے کہا ہے کہ پاکستان نے واضح کیا ہے کہ جب بھی ضرورت پڑی وہ سعودی عرب کی مدد کیلئے  پیش پیش رہے گا۔

بدھ کو بلومبرگ ٹی وی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں  مبشر زیدی نے کہا کہ اس میں کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ ہم سعودی عرب کی مدد کو پہنچیں گے، ہم ضرور ایسا کریں گے اور یہ خواہ کسی بھی صورتحال میں ہو اور کسی بھی وقت ہو۔

انہوں نے کہا کہ دفاعی معاہدے سے پہلے بھی دونوں ممالک  ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اصل سوال یہ ہے کہ پاکستان یہ یقینی بنانے کے لیے کیا کر رہا ہے کہ حالات اس نہج پر نہ پہنچیں جہاں اس کے قریبی شراکت داروں میں سے کوئی بھی کسی ایسے تنازع میں مزید الجھ جائے جو خطے کے استحکام اور خوشحالی کو نقصان پہنچا سکتا ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ تنازع کے آغاز ہی سے سعودی عرب نے پاکستان کو تیل اور ڈیزل کی فراہمی میں مدد کے لیے خصوصی انتظامات کر رکھے ہیں۔

ان کا یہ بیان سعودی وزارتِ دفاع کے اتوار کے اس بیان کے بعد سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ انہوں نے 33 ڈرونز کو فضا ہی میں تباہ کر دیا ہے اور ان حملوں میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

سعودی وزارتِ دفاع کے ترجمان کے مطابق ان میں سے ایک ڈرون کا رخ ریاض کے سفارتی علاقے کی جانب تھا، جسے کسی بھی مالی نقصان یا شہریوں کے زخمی ہوئے بغیر ناکام بنا دیا گیا۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ دارالحکومت اور گردونواح کے علاقوں کو مجموعی طور پر 26 ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔

وزارت کے مطابق ایک ڈرون نے ملک کے جنوب مشرق میں واقع شیبہ  آئل فیلڈ کو بھی نشانہ بنایا۔

متحدہ عرب امارات نے کہا ہے کہ اس کے فضائی دفاعی نظام نے اتوار کو 17 بیلسٹک میزائلوں کا سراغ لگایا جن میں سے 16 کو تباہ کر دیا گیا جبکہ ایک سمندر میں جا گرا۔ مزید برآں مجموعی طور پر 117 ڈرونز کا پتہ لگایا گیا جن میں سے 113 کو فضا ہی میں روک لیا گیا جبکہ چار ملک کے اندر گرے۔

مزید برآں وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے سعودی عرب کے وزیرِ خارجہ فیصل بن فرحان آل سعود سے گفتگو کی۔

انہوں نے مشرقِ وسطیٰ اور وسیع تر خطے میں رونما ہونے والی تبدیلیوں پر تبادلہ خیال کیا اور اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں جاری غور و خوص پر بھی خیالات کا اظہار کیا۔

اسحاق ڈار نے پاکستان کا نقطہ نظر شیئر کرتے ہوئے کشیدگی میں کمی لانے  اور خطے اور اس سے باہر امن و استحکام کے فروغ کے لیے مسلسل ہم آہنگی اور سفارتی رابطوں کی اہمیت پر زور دیا۔

تہران نے امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ اب ہفتہ بھر سے جاری جنگ میں خلیجی ریاستوں پر میزائل حملوں کا سلسلہ برقرار رکھا ہوا ہے، یہ ایک ایسا زلزلہ خیز تنازع ہے جس کی گونج پوری دنیا میں سنائی دے رہی ہے۔

مزید برآں ٹرمپ نے پیر کے روز سی بی ایس نیوز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ ان کے خیال میں ایران کے خلاف جنگ’کافی حد تک مکمل ہوچکی ہے اور واشنگٹن اپنے ابتدائی چار سے پانچ ہفتوں کے تخمینے سے بہت آگے ہے۔

دوسری جانب اسرائیل کے وزیرِ خارجہ نے کہا ہے کہ اسرائیل ایران کے ساتھ لامتناہی جنگ نہیں چاہتا اور لڑائی ختم کرنے کے وقت کا تعین کرنے کے لیے امریکہ کے ساتھ ہم آہنگی پیدا کرے گا۔