Business Recorder - Business & Finance

امریکی سی پی آئی رپورٹ سے قبل سونے کی قیمتوں میں اضافہ
سونے کی قیمتوں میں بدھ کو معمولی اضافہ دیکھا گیا جس کی وجہ محفوظ پناہ گاہ کے طور پر اس کی طلب میں اضافہ ہے۔ تیل کی قیمتوں میں کمی نے جہاں مہنگائی کے خدشات کو کسی حد تک کم کیا، وہاں رواں برس امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے شرحِ سود میں ممکنہ کٹوتی کی امیدوں کو بھی دوبارہ زندہ کردیا ہے۔ سرمایہ کار اب امریکہ کے سی پی آئی ڈیٹا کے منتظر ہیں جو اس حوالے سے مزید واضح اشارے فراہم کرسکتا ہے۔

عالمی منڈی میں اسپاٹ گولڈ  0.2 فیصد اضافے کے ساتھ 5,202.10 ڈالر فی اونس پر جاپہنچے، اس کے برعکس اپریل کی ترسیل کیلئے امریکی گولڈ فیوچرز 0.6 فیصد کمی کے ساتھ 5,211 ڈالر پر آگئے۔

دوسری جانب بین الاقوامی توانائی ایجنسی (آئی ای اے) کی جانب سے بڑھتی ہوئی قیمتوں کو روکنے کے لیے تاریخ میں تیل کے ذخائر کو سب سے بڑی مقدار میں مارکیٹ میں لانے کی تجویز کے بعد تیل کی قیمتیں گر کر 90 ڈالر فی بیرل سے نیچے آگئی ہیں۔

میٹلز فوکس کے سنگاپور میں منیجنگ ڈائریکٹر نیکوس کاوالیس نے کہا ہے کہ مہنگائی کے خدشات میں کمی کے ساتھ ہی سونے کی ہیجنگ (سرمایہ کاری کا تحفظ) اور محفوظ پناہ گاہ والی خصوصیات ایک بار پھر نمایاں ہو کر سامنے آئی ہیں، لہٰذا میرا خیال ہے کہ ہم موجودہ سطح سے سونے کی قیمتوں کے حوالے سے پرامید ہیں۔

امریکہ اور اسرائیل نے ایران پر وہ شدید ترین فضائی حملے کیے ہیں جنہیں پینٹاگون اور ایرانیوں نے اب تک کی سب سے ہولناک بمباری قرار دیا ہے، باوجود اس کے کہ عالمی منڈیوں کو یہ توقع ہے کہ ٹرمپ اس تنازع کو جلد ختم کرنے کی کوشش کریں گے۔

اس جنگ نے عملی طور پر آبنائے ہرمز کو بند کر دیا ہے جو عالمی تیل اور مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی ترسیل کا اہم ترین راستہ اور دنیا کی کل رسد کے پانچویں حصے کا منبع ہے۔ اس بندش کی وجہ سے تیل بردار بحری جہاز ایک ہفتے سے زائد عرصے سے پھنسے ہوئے ہیں اور ذخائر بھر جانے کے باعث پیدا کنندگان پیداوار روکنے پر مجبور ہو گئے ہیں جس نے توانائی کی قیمتوں کو آسمان پر پہنچا دیا ہے۔

سونا جسے روایتی طور پر ایک محفوظ ترین اثاثہ سمجھا جاتا ہے، رواں سال اب تک 20 فیصد سے زائد مہنگا ہو چکا ہے اور بڑھتی ہوئی جیو پولیٹیکل اور معاشی غیر یقینی صورتحال کے باعث اس کی قیمتیں مسلسل نئی تاریخی بلند ترین سطحوں کو چھو رہی ہیں۔

نیکوس کاوالیس نے کہا ہے کہ میرا خیال ہے کہ اس بات کا قوی امکان ہے کہ ہم سونے کو رواں سال کی تیسری یا چوتھی سہ ماہی تک 6,000 ڈالر فی اونس سے اوپر دیکھیں گے، اور غالباً اگلے سال کے شروع میں یہ اس سے بھی زیادہ بلند ہو سکتا ہے۔

مارکیٹیں اب آج کسی بھی وقت جاری ہونے والے فروری کے امریکی کنزیومر پرائس انڈیکس اور جمعہ کو جاری ہونے والے پرسنل کنزیومپشن ایکسپنڈیچرز انڈیکس کی منتظر ہیں جو کہ فیڈرل ریزرو کے لیے مہنگائی کی پیمائش کا پسندیدہ پیمانہ ہے۔

سی ایم ای گروپ کے فیڈ واچ ٹول کے مطابق سرمایہ کاروں کو توقع ہے کہ فیڈرل ریزرو 18 مارچ کو اپنے دو روزہ اجلاس کے اختتام پر شرحِ سود کو مستحکم رکھے گا، تاہم اب بھی رواں سال کم از کم دو بار شرحِ سود میں کٹوتی کے امکانات دیکھ رہے ہیں۔

ادھرعالمی مارکیٹ میں اسپاٹ سلور کی قیمت 0.2 فیصد کمی کے ساتھ 88.24 ڈالر فی اونس رہی جبکہ پلاٹینم کی قیمت 0.1 فیصد اضافے کے ساتھ 2,202.52 ڈالر اور پلیڈیم کی قیمت 0.9 فیصد اضافے کے ساتھ 1,669.82 ڈالر ریکارڈ کی گئی۔