Business Recorder - World

ایرانی سکیورٹی چیف نے ٹرمپ کی مزید سخت حملوں کی دھمکیوں کو کھوکھلا قرار دے دیا
ایران کے سکیورٹی چیف علی لاریجانی نے  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ڈھکے چھپے الفاظ میں دھمکی دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ وہ محتاط رہیں، کہیں وہ خود ختم نہ ہو جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ان کی  کھوکھلی دھمکیوں سے خوفزدہ نہیں ہے۔

علی لاریجانی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم  ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ایران آپ کی خالی دھمکیوں سے نہیں ڈرتا۔ آپ سے بڑے لوگ بھی ایرانی قوم کو مٹا نہ سکے۔

ان کے یہ ریمارکس ٹرمپ کی اس پوسٹ کے جواب میں سامنے آئے جس میں دھمکی دی گئی تھی کہ اگر ایران نے تزویراتی اہمیت کی حامل آبنائے ہرمز سے تیل کی ترسیل روکی تو اسے پہلے سے کہیں زیادہ سخت جوابی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

علی لاریجانی نے مزید کہا اپنا خیال رکھیں کہ کہیں آپ خود ہی ختم نہ ہو جائیں!

اس سے قبل ٹرمپ نے ’ٹرتھ سوشل‘ پر اپنی پوسٹ میں کہا تھا کہ ”اگر ایران نے آبنائے ہرمز میں تیل کی روانی کو روکنے کے لیے کچھ بھی کیا، تو امریکہ ان پر اس سے بیس گنا زیادہ سخت حملہ کرے گا جتنا اب تک کیا گیا ہے۔“

واضح رہے کہ 28 فروری کو امریکہ اور اسرائیل نے ایران کے خلاف حملے کیے تھے جن میں رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای جاں بحق ہو گئے تھے، جس کے بعد ایک ایسی جنگ چھڑ گئی جو اب پورے مشرقِ وسطیٰ میں پھیل چکی ہے۔ ایران نے اس کے جواب میں اسرائیل اور خطے کے دیگر ممالک کو ڈرون اور میزائل حملوں سے نشانہ بنایا ہے۔

آبنائے ہرمز، جہاں سے دنیا کے خام تیل کا تقریباً 20 فیصد گزرتا ہے، وہاں بحری ٹریفک شدید متاثر ہوئی ہے۔ ایرانی افواج نے دھمکی دی ہے کہ جب تک جنگ جاری ہے، وہ امریکہ اور اسرائیل کے اتحادیوں کے لیے ”خطے سے ایک لیٹر تیل کی برآمد“ بھی روک دیں گے۔