Business Recorder - Sports

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے پر بھارتی ٹیم کو 14 ملین ڈالر ملیں گے
بھارت کی ناقابل شکست مینز کرکٹ ٹیم ریکارڈ تیسری بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے پر 14 ملین ڈالر (تقریباً 3 ارب 90 کروڑ پاکستانی روپے) حاصل کرے گی، یہ اعلان ملک کے کرکٹ بورڈ نے منگل کے روز کیا۔

مشترکہ میزبان اور ٹورنامنٹ کی فیورٹ ٹیم (بھارت) نے اتوار کو احمد آباد میں کھیلے گئے فائنل میں نیوزی لینڈ کو 96 رنز سے شکست دے کر ٹرافی کا دفاع کرنے والی پہلی ٹیم اور اپنی سرزمین پر ورلڈ کپ جیتنے والی پہلی ٹیم بننے کا اعزاز حاصل کیا۔

دنیا کے سب سے زیادہ آبادی والے ملک میں کرکٹ کو بے مثال مقبولیت حاصل ہے، جہاں صفِ اول کے کھلاڑیوں کو ستاروں جیسی حیثیت حاصل ہے اور یہ کھیل ایک متنوع قوم میں اتحاد کی ایک نایاب قوت کے طور پر کام کرتا ہے۔

دنیا کے امیر ترین اور طاقتور ترین کرکٹ ادارے بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے نقد انعام کا اعلان کرتے ہوئے کھلاڑیوں، سپورٹ اسٹاف اور سلیکٹرز کو اس تاریخی کامیابی پر سراہا۔

بی سی سی آئی کے سیکرٹری دیواجیت سائکیا نے ایک بیان میں کہا کہ اس فتح نے بھارت کی جگہ  اس فارمیٹ کی تاریخ کی کامیاب ترین ٹیموں میں مستحکم کر دی ہے۔

انعامی رقم پوری ٹیم بشمول کوچز اور سپورٹ اسٹاف میں تقسیم کی جائے گی۔

بھارتی ٹیم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سے علیحدہ طور پر 2.34 ملین ڈالر وصول کرے گی جبکہ رنر اپ رہنے والی نیوزی لینڈ کی ٹیم 1.17 ملین ڈالر کمائے گی۔

اتوار کی آدھی رات کو ملک بھر میں جشن کا سماں رہا، جہاں بھارتی ٹیم کی نیلی شرٹس پہنے جنونی مداحوں نے سڑکوں پر نکل کر ڈھول کی تھاپ پر بالی ووڈ کے مقبول گانوں پر رقص کیا۔