Business Recorder - Editorials

پٹرولیم قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ
مشرقِ وسطیٰ میں جنگ کے معاشی اثرات کا پاکستان تک پہنچنا ہمیشہ سے طے تھا اور یہ محض وقت کی بات تھی کہ یہ اثرات کب ظاہر ہوتے۔

جیسے ہی امریکہ اور اسرائیل نے ایران پر حملے شروع کیے، مقامی سطح پر توانائی کی قیمتوں میں اضافہ ناگزیر ہوگیا تھا۔ تہران نے جواب میں خلیجی ریاستوں میں امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا جس سے آبنائے ہرمز کے گرد بحری سرگرمیوں میں رکاوٹیں پیدا ہوئیں اور وہ خطرے میں پڑگئیں۔ واضح رہے کہ یہ وہی گزرگاہ ہے جہاں سے عالمی سطح پر تیل کی سپلائی کا پانچواں حصہ (20 فیصد) گزرتا ہے۔

اس تناظر میں گزشتہ ہفتے کے آخر میں حکومت کا پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) کی قیمتوں میں حالیہ تاریخ کا سب سے بڑا اضافہ کرنے کا فیصلہ جس میں قیمتیں 55 روپے فی لٹر تک بڑھائی گئی ہیں ناگزیر تھا، اگرچہ اس اضافے کی شرح اور وقت کے انتخاب پر کڑی تنقید کی جارہی ہے۔

آئندہ ہفتے کے لیے پٹرول کی ایکس ڈپو قیمت 266.17 روپے سے بڑھ کر 321.17 روپے فی لٹر ہو گئی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 280.86 روپے سے بڑھ کر 335.86 روپے فی لٹر تک پہنچ گئی ہے۔

اتنی بڑی اور شدید تبدیلی (قیمتوں میں اضافہ) کے اثرات لازمی طور پر پوری معیشت میں گونجیں گے، کیونکہ ایندھن کے اخراجات پاکستان میں مہنگائی کی لہر کے مرکز میں ہوتے ہیں، جو براہِ راست نقل و حمل اور لاجسٹکس (ترسیلِ مال) پر اثر انداز ہوتے ہیں۔ ملک بھر میں ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں پہلے ہی 20 فیصد تک اضافہ ہو چکا ہے، جس سے مال بردار گاڑیاں، بین الشہری بسیں، ریلوے اور ایئر لائنز یکساں طور پر متاثر ہوئی ہیں۔

مزید برآں باربرداری کے اخراجات میں اضافے سے خوراک اور دیگر ضروری اشیاء کی قیمتیں بھی بڑھ جائیں گی، جس سے وہ صنعتی شعبہ مزید دباؤ کا شکار ہوگا جو پہلے ہی کاروبار کی غیر معمولی لاگت  کے باعث مشکلات کا سامنا کر رہا ہے اور اس کے نتیجے میں گھرانوں کی قوتِ خرید میں بھی کمی واقع ہوگی۔

عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافے کے رجحان کے ساتھ جہاں برینٹ کروڈ  چار سال میں پہلی بار 100 ڈالر فی بیرل کی حد عبور کر چکا ہے، پاکستان کو توانائی کی قیمتوں میں ہونے والے کئی تکلیف دہ ردِ بدل (اضافوں) میں سے محض پہلے کا سامنا ہو سکتا ہے۔

اس تناظر میں پٹرول اور ایچ ایس ڈی کی قیمتوں میں اضافے کا حکومتی فیصلہ بڑے پیمانے پر قابلِ فہم تھا، تاہم ناقدین کا کہنا ہے کہ حکام نے شاید وقت سے پہلے یہ قدم اٹھایا ہے کیونکہ اطلاعات کے مطابق پاکستان کے پاس 20 سے 25 دنوں کا ایندھن کا ذخیرہ موجود تھا۔ مزید برآں اضافے کی اس شرح کو ان عوام کے لیے حد سے زیادہ تصور کیا گیا جو پہلے ہی شدید معاشی مشکلات کا سامنا کررہے ہیں۔

اس فیصلے کے وقت (ٹائمنگ) نے بھی کئی سوالات اور باریک بینی سے جائزے  کی راہ ہموار کی ہے: قیمتوں میں پچھلا ردِ بدل 28 فروری کو کیا گیا تھا اور چونکہ ایندھن کی قیمتیں عام طور پر ہر پندرہ روز بعد تبدیل کی جاتی ہیں، اس لیے حالیہ اضافہ محض ایک ہفتے بعد ہی کر دیا گیا۔ اس اقدام نے تیل کی مارکیٹنگ کرنے والی کمپنیوں کو ان کے اس اسٹاک پر غیر متوقع بھاری منافع کمانے کا موقع فراہم کر دیا ہے جو انہوں نے پہلے کم عالمی قیمتوں پر خریدا تھا۔

تاہم یہ تنقید اس اہم حقیقت کو نظر انداز کردیتی ہے کہ اگلے مرحلے میں قیمتوں میں بڑے اضافے کی توقعات عام ہوچکی تھیں جس کی وجہ سے ذخیرہ اندوزی کے قوی محرکات پیدا ہوگئے تھے۔

ایسی رپورٹیں منظرِ عام پر آنا شروع ہو گئی تھیں کہ پٹرول پمپس اور ڈسٹری بیوٹرز زیادہ منافع کی توقع میں سپلائی روک رہے ہیں، جبکہ گاڑی مالکان نے بھی، قیمتوں میں بڑے اضافے کی توقع کرتے ہوئے، اپنی ٹنکیاں بھروانے کے لیے دوڑ لگا دی، جس کی وجہ سے قیمتوں کے اعلان سے عین قبل فیول اسٹیشنز پر لمبی قطاریں لگ گئیں۔

ذخیرہ اندوزی اور افراتفری میں خریداری  کے ایک مکمل بحران میں بدل جانے کے خطرے کے پیشِ نظر، حکومت کے اس اقدام کو ’توقعات کو مستحکم کرنے‘، مارکیٹ میں (ایندھن کی) دستیابی برقرار رکھنے اور مارکیٹ کے بے ہنگم ردِعمل کو روکنے کی ایک کوشش کے طور پر دیکھا جانا چاہیے۔

اس کے باوجود موجودہ صورتحال پاکستان کی توانائی کی فراہمی کے سلسلے (سپلائی چین) میں موجود گہری ڈھانچہ جاتی کمزوریوں کی نشاندہی کرتی ہے۔ ملک اپنی توانائی کی ضروریات کے لیے مشرقِ وسطیٰ پر بہت زیادہ انحصار کرتا ہے، جو اسے اس خطے کے بار بار پیدا ہونے والے جغرافیائی سیاسی جھٹکوں  کے سامنے انتہائی غیر محفوظ بنا دیتا ہے۔ یہ کہنے کی ضرورت نہیں کہ ہمیں توانائی کے ذرائع میں تنوع  لانے کی کوششیں بہت پہلے ہی شروع کر دینی چاہیے تھیں۔

سعودی عرب کی جانب سے بحیرہ احمر کے ذریعے متبادل بحری راستوں کا استعمال شاید کچھ مہلت  فراہم کرسکے، لیکن پاکستان کو اب بھی نمایاں طور پر بلند اخراجات کا سامنا کرنا پڑے گا، خاص طور پر باربرداری کے زائد اخراجات اور بحری ترسیل پر بڑھتے ہوئے انشورنس پریمیم کی صورت میں۔

لہٰذا اگرچہ حکومت کے لیے ایندھن کی قیمتیں بڑھانا جواز کے دائرے میں آتا ہے، وہ اس ذمہ داری سے نہیں بچ سکتی کہ پاکستان کے توانائی کے ذرائع پر دوبارہ غور کرے اور سپلائرز کو مشرق وسطیٰ سے آگے بڑھا کر ممکنہ طور پر افریقہ اور شمالی امریکہ کی طرف متنوع بنائے۔ اس کے ساتھ ایندھن کی کھپت کو کم کرنے والے اقدامات، خواہ وہ ’ریموٹ ورک‘ (گھر سے کام) کے آپشنز ہوں یا کام کے دنوں میں کمی، سنجیدہ غور و فکر کے مستحق ہیں۔

اسی طرح پائپ لائنز اور مال برداری کے زیادہ موثر نظاموں  میں سرمایہ کاری کے ذریعے معیشت کا ڈیزل سے چلنے والی سڑکوں پر مبنی نقل و حمل پر ضرورت سے زیادہ انحصار کم کرنا بھی اتنا ہی اہم ہے۔ ان اصلاحات کے بغیر دور دراز کے سمندروں میں ہونے والی ہر جغرافیائی سیاسی لرزش  ملک کے اندر کمر توڑ معاشی جھٹکوں  کی صورت میں منتقل ہوتی رہے گی۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2026