Business Recorder - Markets

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کی واپسی، 100 انڈیکس میں 6.6 فیصد سے زائد اضافہ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ جلد ختم ہونے کی پیش گوئی کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک روزہ تاریخی گراوٹ کے بعد منگل کو خریداری کا رجحان واپس لوٹ آیا جس کے نتیجے میں بینچ مارک کی ایس ای 100 انڈیکس میں 6.6 فیصد سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت انداز میں ہوا جو تمام اہم شعبوں میں خریداری کے نئے رجحان کی عکاسی کرتا ہے۔ تیزی کی بدولت بینچ مارک انڈیکس میں 9,303.75 پوائنٹس یا 6.35 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

زبردست اضافے کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں ہالٹ نافذ کردیا گیا اور تمام ایکویٹی پر مبنی مارکیٹیں معطل کردی گئیں۔

نوٹس میں کہا گیا کہ تمام ٹی آر ای سرٹیفیکیٹ ہولڈرز کو مطلع کیا جاتا ہے کہ کے ایس ای-30 انڈیکس میں پچھلے تجارتی دن کے اختتام کے مقابلے میں 5 فیصد اضافے کی وجہ سے پی ایس ایکس کے قواعد کے مطابق مارکیٹ ہالٹ فعال کر دیا گیا ہے اور تمام ایکویٹی پر مبنی مارکیٹیں معطل کر دی گئی ہیں۔

صبح 10 بجکر 22 منٹ پر ٹریڈنگ دوبارہ شروع ہونے کے بعد انڈیکس نے تیزی کی جانب پیش قدمی برقرار رکھی جس کے نتیجے میں ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 158,354.12 پوائنٹس کی دن کی بلند ترین سطح پر جاپہنچا۔

بلند ترین سطح کو چھونے کے بعد انڈیکس میں بتدریج کمی دیکھی گئی جو اس بات کی نشاندہی ہے کہ ٹریڈرز نے منافع کا حصول شروع کردیا تھا۔ اس کے باوجود مارکیٹ آغاز کی سطح سے کافی اوپر رہی، کیونکہ بُلش سینٹیمنٹ (تیزی کا رجحان) برقرار رہا۔

کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس  9,696.98 پوائنٹس یا 6.62 فیصد کے اضافے سے  156,177.12 پوائنٹس پر بند ہوا۔

عارف حبیب لمیٹڈ کا کہنا ہے کہ پوائنٹس کے لحاظ سے یہ بینچ مارک انڈیکس کا تاریخ کا دوسرا بڑا اضافہ تھا۔

ٹاپ لائن سیکیورٹیز نے مارکیٹ کے اختتام پر جاری کردہ اپنے تبصرے میں کہا  کہ مارکیٹ میں یہ تیزی اسٹیٹ بینک کی جانب سے پالیسی ریٹ کو 10.5 فیصد پر برقرار رکھنے کے فیصلے کے بعد آئی، جس نے سرمایہ کاروں کو حوصلہ دیا اور مارکیٹ میں خطرہ مول لینے کی صلاحیت  کو دوبارہ بیدار کردیا۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ عالمی منڈیوں کی بہتر ہوتی ہوئی صورتحال نے مارکیٹ کے اعتماد کو مزید تقویت دی جبکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ان ریمارکس کے بعد کہ مشرقِ وسطیٰ کا تنازع جلد ختم ہو سکتا ہے، خام تیل کی قیمتوں میں کمی نے توانائی کی سپلائی میں طویل مدتی تعطل کے خدشات کو دور کرنے میں مدد دی۔

بروکریج ہاؤس کا کہنا ہے کہ انڈیکس میں بھاری وزن رکھنے والی کمپنیو، ایف ایف سی  یو بی ایل، حبکو اور ایم ای بی ایل نے نمایاں کارکردگی دکھائی اور آج کے سیشن کے دوران انڈیکس میں مجموعی طور پر 3,621 پوائنٹس کا اضافہ کیا۔

پیر کو پاکستان کی ایکویٹی مارکیٹ میں حالیہ تاریخ کے سب سے ڈرامائی سیشنز میں سے ایک دیکھا گیا، جب شدید فروخت کے دباؤ نے مارکیٹ کو ہلا کر رکھ دیا، جس کی وجہ زیادہ تر مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور بین الاقوامی تیل کی مارکیٹوں میں شدید اتار چڑھاؤ تھا۔ 100 انڈیکس 11,015.95 پوائنٹس یا 6.99 فیصد کی کمی کے بعد 146,480.15 پوائنٹس پر بند ہوا۔

منگل کو آل شیئرز انڈیکس پر ٹریڈنگ کا حجم (والیم) کم ہو کر 486.52 ملین رہ گیا جو کہ گزشتہ کاروباری دن 621.65 ملین ریکارڈ کیا گیا تھا۔

حصص کی مالیت بھی گزشتہ سیشن کے 37.12 ارب روپے سے کم ہو کر 31.22 ارب روپے پر آگئی۔

کےالیکٹرک لمیٹڈ 53.27 ملین حصص کے ساتھ ٹریڈنگ کے حجم  میں سرفہرست رہی جس کے بعد بینک آف پنجاب 38.63 ملین حصص اور سینرجیکو پی کے 27.36 ملین حصص کے ساتھ نمایاں رہے۔

مجموعی طور پر 485 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 388 کمپنیوں کے حصص کے نرخوں میں اضافہ، 43 میں کمی اور 54 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

عالمی سطح پر ایشیائی اسٹاکس میں منگل کے آغاز میں تیزی دیکھی گئی اور تیل کی قیمتیں گر گئیں، جس کی وجہ ٹرمپ کے بیانات تھے کہ مشرق وسطیٰ کی جنگ جلد ختم ہو سکتی ہے۔ ایم ایس سی آئی کا ایشیا-پیسیفک کا سب سے وسیع انڈیکس جاپان کے علاوہ 2.6 فیصد بڑھا، جبکہ برینٹ خام تیل کی فیوچرز قیمت 10 فیصد تک گر کر 90 ڈالر فی بیرل سے کم ہو گئی۔ امریکی اسٹاک فیوچرز میں قدرے کمی دیکھی گئی، ایس اینڈ پی 500 ای-منی فیوچرز 0.2 فیصد نیچے گئے۔

ٹرمپ کے بیانات نے سرمایہ کاروں میں مثبت جذبات پیدا کیے، جو ایران کے حالات کے برعکس تھے، جہاں ہارڈ لائنرز نے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کی حمایت میں مظاہرہ کیا۔

مارکیٹ میں اعتماد میں اضافہ ہوا اور ریٹیل سرمایہ کاروں کے زیادہ رسک لینے کے اشارے دیکھنے کو ملے۔ جاپان کا نکّئی 225 انڈیکس 3.6 فیصد بڑھا، جبکہ جنوبی کوریا کا کوسپی 6.4 فیصد تیزی کے ساتھ بڑھا، جس کے باعث کوریا ایکسچینج نے 5 فیصد سے زیادہ فیوچرز کی تیزی پر سائیڈ کار ٹریڈنگ کی پابندی لگائی۔

تاہم، مارکیٹ کے پس منظر میں کشیدگی برقرار رہی کیونکہ ایران کی فوج نے خبردار کیا کہ وہ اپنے میزائل حملے مزید بڑھا سکتی ہے۔