Business Recorder - World

امریکی ڈیموکریٹس نے ایران میں اسکول پر حملے کی غیرجانبدار تحقیقات کا مطالبہ کردیا
امریکی ڈیموکریٹک پارٹی کے قانون سازوں نے پیر کو پینٹاگون سے مطالبہ کیا ہے کہ ایران کے ایک اسکول پر  حملے کی شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جائیں، جس میں درجنوں افراد شہید ہوئے تھے اور الزام ہے کہ امریکی افواج اس کے ذمہ دار ہوسکتی ہیں۔

ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ جنوبی شہر مناب کے ابتدائی اسکول پر جنگ کے آغاز میں اسرائیل اور امریکا نے حملہ کیا، جس میں 150 سے زائد بچے شہید ہوئے، جن میں زیادہ تر طالبات تھیں۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس حملے کا الزام ایران پر لگایا، جبکہ پینٹاگون نے تحقیقات کا آغاز کیا ہے۔

متعدد سینیٹرز نے مشترکہ بیان میں کہا کہ آزاد تجزیہ سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ حملہ امریکی افواج نے کیا ہوسکتا ہے، جو اگر درست ہے تو یہ مشرق وسطیٰ میں امریکی فوجی کارروائیوں میں شہری ہلاکتوں کے سب سے سنگین واقعات میں سے ایک ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اسکول کے بچوں کا قتل قابل قبول نہیں اور اس واقعے کا مکمل اور غیر جانبدارانہ جائزہ لیا جانا چاہیے۔

نیو یارک ٹائمز کے مطابق ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی مہرا نیوز کی ویڈیو تصدیق شدہ ہے، جس میں امریکی ٹامہاک کروز میزائل ایک عمارت کو نشانہ بناتے دکھائی دیتا ہے، جو اسکول کے قریب موجود ایک انقلابی گارڈز کے مرکز کے کلینک کے طور پر بیان کی گئی ہے۔

قانون سازوں نے کہا کہ یہ واقعہ اس لیے بھی تشویشناک ہے کیونکہ پینٹاگون کے سربراہ پیٹ ہیگ سیٹ کی طاقت کے استعمال کے حوالے سے لاپرواہ رویہ رہا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ امریکا کے حملے احمقانہ قواعد سے محدود نہیں ہوں گے، جو علاقے میں موجود شہریوں کے لیے خطرہ بڑھاتا ہے۔