Business Recorder - Business & Finance

ڈالر کی قدر میں کمی، سونے کی قیمتوں میں اضافہ
عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں منگل کے روز اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کی بڑی وجہ امریکی ڈالر کی کمزوری اور توانائی کی قیمتوں میں کمی ہے۔ یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عندیہ دیا کہ مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ جلد ختم ہوسکتی ہے۔

اس امکان نے جنگ کے باعث مہنگائی میں ممکنہ اضافے کے خدشات کو کم کردیا ہے۔ ماہرین کے مطابق اگر مہنگائی کے دباؤ میں کمی آتی ہے تو مرکزی بینکوں کی جانب سے شرح سود میں مزید اضافے کے امکانات بھی کم ہو جاتے ہیں، جو سونے جیسی غیر منافع دینے والی دھات کے لیے مثبت سمجھا جاتا ہے۔

عالمی اسپاٹ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 0.8 فیصد اضافے کے ساتھ 5,179.52 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی، جبکہ اپریل کی ڈیلیوری کے لیے امریکی گولڈ فیوچرز 1.7 فیصد بڑھ کر 5,188.70 ڈالر فی اونس ہوگئے۔

اسی دوران امریکی ڈالر کی قدر میں تقریباً 0.4 فیصد کمی دیکھی گئی، جس کے باعث دیگر کرنسیوں کے حامل سرمایہ کاروں کے لیے ڈالر میں قیمت رکھنے والا سونا نسبتاً سستا ہوگیا اور اس کی طلب میں اضافہ ہوا۔

مارکیٹ تجزیہ کاروں کے مطابق تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی بھی سونے کی قیمتوں کے بڑھنے کی ایک اہم وجہ بنی۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں 10 فیصد سے زیادہ کمی دیکھی گئی، کیونکہ سرمایہ کاروں کو خدشہ تھا کہ مشرق وسطیٰ میں جاری تنازع عالمی تیل کی سپلائی میں طویل رکاوٹ پیدا کرسکتا ہے۔

تاہم ٹرمپ نے یہ بھی خبردار کیا ہے کہ اگر ایران نے آبنائے ہرمز کے ذریعے تیل بردار جہازوں کی آمد و رفت روکنے کی کوشش کی تو امریکا اپنے حملوں میں نمایاں اضافہ کرسکتا ہے۔ موجودہ جنگ کے باعث آبنائے ہرمز میں ٹینکروں کی آمد و رفت متاثر ہوئی ہے اور کئی جہاز ایک ہفتے سے زیادہ عرصے سے رکے ہوئے ہیں، جبکہ ذخیرہ گاہیں بھرنے کے باعث بعض پیداواری سرگرمیاں بھی متاثر ہوئی ہیں۔

ادھر سرمایہ کار اب امریکا کے فروری کے کنزیومر پرائس انڈیکس کے اعداد و شمار اور پرسنل کنزمپشن ایکسپنڈیچر انڈیکس کے اجرا کے منتظر ہیں، جو آئندہ دنوں میں شرح سود کے حوالے سے امریکی فیڈرل ریزرو کی پالیسی کے اشارے دے سکتے ہیں۔

اس دوران چاندی، پلاٹینم اور پیلیڈیم کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔اسپاٹ چاندی کی قیمت 3 فیصد اضافے کے ساتھ 89.60 ڈالر فی اونس ہوگئی۔ اسپاٹ پلاٹینم 1.2 فیصد بڑھ کر 2,208.16 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا جبکہ پیلیڈیم کی قیمت 0.2 فیصد اضافے کے ساتھ 1,693.84 ڈالر فی اونس ہوگئی۔