Business Recorder - Business & Finance

ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں اضافہ
انٹربینک مارکیٹ میں پیر کو ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے مقابلے میں روپیہ 3 پیسے کی معمولی بہتری سے 279.37 روپے پر بند ہوا۔

یاد رہے کہ گزشتہ جمعہ کو مقامی کرنسی 279.40 کی سطح پر بند ہوئی تھی۔

مزید برآں اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی نے شرح سود کو 10.5 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

عالمی سطح پر پیر کو ڈالر کی قدر میں تیزی دیکھی گئی کیونکہ خام تیل کی بڑھتی قیمتوں نے سرمایہ کاروں کو نقد رقم (کیش) جمع کرنے پر مجبور کردیا، اس کی وجہ یہ خدشات ہیں کہ مشرقِ وسطیٰ میں طویل مدتی جنگ توانائی کی فراہمی کو شدید متاثر کرسکتی ہے اور عالمی معاشی ترقی کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔

یورو کی قدر 0.9 فیصد کمی کے ساتھ 1.1517 ڈالر پر رہی جو کہ سیشن کے دوران ساڑھے تین ماہ کی کم ترین سطح تک گر گئی تھی جبکہ برطانوی پاؤنڈ (اسٹرلنگ) بھی 1 فیصد کمی کے ساتھ 1.3294 ڈالر پر آگیا۔

سوئس فرانک کے مقابلے میں ڈالر کی قدر 0.75 فیصد اضافے کے ساتھ 0.7817 ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح آسٹریلوی اور نیوزی لینڈ کے ڈالرز کی قدر میں بالترتیب 0.77 فیصد اور 0.5 فیصد کی کمی دیکھی گئی۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ کے تیل اور گیس پر شدید انحصار کی وجہ سے ایشیا توانائی کی قیمتوں کے اس جھٹکے  کا سب سے زیادہ شکار ہو سکتا ہے۔

ایشیائی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 159 ین کی سطح کے بالکل قریب پہنچ گئی اور 0.55 فیصد اضافے کے ساتھ 158.70 ین ریکارڈ کی گئی۔ مزید برآں جنوبی کوریائی وون  کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت 1 فیصد اضافے کے ساتھ 1,496.40 تک جا پہنچی۔