Business Recorder - Sports

وزیراعظم کا قومی ہاکی ٹیم کے ہر کھلاڑی کے لیے 15 لاکھ انعام کا اعلان
وزیراعظم شہباز شریف نے پیر کو قومی ہاکی ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 15 لاکھ (1.5 ملین) روپے انعام کا اعلان کیا ہے، یہ انعام ورلڈ کپ کوالیفائرز میں ٹیم کی شاندار کارکردگی کے اعتراف میں دیا گیا ہے۔

وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری کردہ بیان کے مطابق یہ اقدام نہ صرف کھیل کیلئے ٹیم کی سخت محنت اور لگن کا اعتراف ہے بلکہ پاکستان میں ہاکی کے فروغ کی جانب ایک بڑا قدم بھی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ ورلڈ کپ کوالیفائرز میں قومی ہاکی ٹیم کی شرکت نے شائقینِ ہاکی میں جوش و جذبہ پیدا کردیا اور یہ انعام ان کی ثابت قدمی اور انتھک محنت کا واضح ثبوت ہے۔

پاکستان نے 6 مارچ کو ایف آئی ایچ  ہاکی ورلڈ کپ 2026 کوالیفائرز کے ایک سنسنی خیز سیمی فائنل میں جاپان کو 3–4 سے شکست دے دی۔ اس کامیابی کے ساتھ ہی پاکستان نے فائنل میں جگہ بنالی اور ہاکی ورلڈ کپ 2026 کے لیے اپنی کوالیفکیشن (شرکت) کو بھی یقینی بنالیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق اس کانٹے دار مقابلے میں پاکستان نے میچ کے دوران خسارے میں رہنے کے بعد شاندار واپسی  کی۔ پاکستان نے پہلے کوارٹر میں برتری حاصل کر لی تھی، لیکن جاپان نے دوسرے کوارٹر میں مقابلہ برابر کر دیا۔ اس کے بعد جاپان نے تیسرے کوارٹر میں مسلسل دو گول اسکور کر کے 1–3 کی برتری حاصل کر لی، جس نے پاکستان کو شدید دباؤ میں ڈال دیا۔

تاہم گرین شرٹس نے آخری کوارٹر میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور مسلسل تین گول داغ کر میچ کا پانسہ پلٹ دیا اور 3-4 سے ایک ڈرامائی فتح اپنے نام کر لی۔

پاکستان کی جانب سے محمد حماد، ابوبکر محمود، سفیان خان اور افراز نے ایک ایک گول اسکور کیا۔ محمد حماد کو جاپان کے خلاف ان کی شاندار کارکردگی پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

فتح کے ساتھ ہی پاکستان نے نہ صرف کوالیفائرز کے فائنل میں جگہ بنا لی ہے بلکہ ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ 2026 میں اپنی شرکت کو بھی یقینی بنا لیا ہے۔