Business Recorder - Pakistan

ملک کے بالائی علاقوں میں آج شام سے بارش کا امکان
پاکستان محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) نے پیر کے روز پیش گوئی کی ہے کہ ملک کے بالائی علاقوں میں 9 سے 12 مارچ کے دوران  گرج چمک کے ساتھ  تیز بارش  کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  مغربی ہواؤں کا سلسلہ پیر (آج) کی شام ملک کے مغربی حصوں میں داخل ہونے کا امکان ہے جو جمعرات تک برقرار رہ سکتا ہے۔

اس موسمی نظام کے زیر اثر 9 مارچ کی شام سے 12 مارچ تک چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، بونیر، مالاکنڈ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، گلگت بلتستان اور کشمیر کے اضلاع میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ معتدل بارش، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ تیز بارش جبکہ بعض مقامات پر وقفے وقفے سے تیز بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 10 اور 11 مارچ کو خیبر، مہمند، پشاور، صوابی، مردان، چارسدہ، نوشہرہ، باجوڑ، بنوں، وزیرستان، اورکزئی، کرم، کوہاٹ، ہنگو اور میانوالی میں بھی ہلکی بارش اور گرج چمک کے ساتھ تیز ہواؤں کا امکان ہے۔

پی ایم ڈی نے بتایا کہ اسلام آباد، پوٹھوہار ریجن، مری، گلیات اور گرد و نواح میں 9 مارچ کی رات سے 11 مارچ تک وقفے وقفے سے بارش اور گرج چمک کے ساتھ طوفان متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اس دوران اسلام آباد اور بالائی علاقوں میں چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔

اس موسمی نظام کے باعث ملک کے بالائی علاقوں میں دن کے درجہ حرارت میں 3 سے 4 ڈگری سینٹی گریڈ تک کمی متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ اس عرصے کے دوران بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر کے حساس علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بھی موجود ہے۔

سیاحوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور احتیاط برتیں جبکہ کاشتکاروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ موجودہ موسمی حالات کے مطابق اپنی فصلوں کی دیکھ بھال کریں۔

محکمہ موسمیات نے مزید کہا کہ ایران کی حالیہ صورتحال کے باعث مغربی ہوائیں آلودہ ذرات بھی ساتھ لا سکتی ہیں جس سے ملک کے مغربی حصوں میں فضائی آلودگی میں اضافہ ہو سکتا ہے۔