Business Recorder - World

اسرائیلی حملوں میں شہید افراد کی تعداد 394 تک پہنچ گئی، لبنانی وزارت صحت
لبنانی وزیر صحت راکان ناصر الدین نے  پریس کانفرنس میں بتایا کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران اسرائیلی حملوں میں 394 افراد شہید  ہو چکے ہیں، جن میں 83 بچے اور 42 خواتین شامل ہیں۔انہوں نے طبی عملے اور ایمبولینسوں پر حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل فوجی تنصیبات کے بجائے گھروں اور عام شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے اور گزشتہ 48 گھنٹوں میں قتلِ عام کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔

لبنان میں یہ تازہ تنازع اس وقت شروع ہوا جب حزب اللہ نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کیا۔ اتوار کی صبح اسرائیل نے بیروت کے وسط میں ایک ہوٹل کو نشانہ بنایا، جس میں 4 افراد شہید اور 10 زخمی ہوئے۔ اسرائیلی فوج کا دعویٰ ہے کہ یہ ایرانی قدس فورس کے اہم کمانڈروں پر  درست نشانہ تھا۔ جنوبی لبنان کے علاقے غازیہ اور سر الغربیہ میں بھی شدید بمباری کی گئی، جہاں ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کی کوششیں جاری ہیں۔

اسرائیلی فوج نے دریائے لیطانی کے جنوب میں مقیم شہریوں کو علاقہ چھوڑنے کی ہدایت دہرائی ہے۔ دوسری جانب اسرائیل نے تصدیق کی ہے کہ 2 مارچ سے شروع ہونے والی اس تازہ کارروائی میں اب تک اس کے 2 فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔