Business Recorder - World

ایندھن کے ذخائر میں لگی آگ کے دوران ایران میں نئے سپریم لیڈر کی نامزدگی کی تیاریاں
ایران میں اتوار کو نئے سپریم لیڈر کے نام کے اعلان کی تیاریاں کی جا رہی تھیں جبکہ دوسری جانب امریکہ اور اسرائیل کے فضائی حملوں نے ایندھن کے ذخائر کو تباہ کر دیا جس کے بعد تہران کا بڑا حصہ دھوئیں کی لپیٹ میں آگیا۔

آیت اللہ علی خامنہ ای جو ایک ہفتہ قبل مشرقِ وسطیٰ کی جنگ شروع کرنے والے حملوں میں شہید ہوئے تھے، ان کے جانشین کے انتخاب کے لیے ذمہ دار مذہبی ادارے نے فیصلہ کر لیا ہے، تاہم ابھی نام کا اعلان نہیں کیا گیا۔ ایرانی خبر رساں ایجنسی  مہر کے مطابق مجلسِ خبرگان (اسمبلی آف ایکسپرٹس) کے رکن احمد علم الہدیٰ نے بتایا کہ قائد کے تقرر کے لیے ووٹنگ ہو چکی ہے اور نئے رہنما کا انتخاب کر لیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیکریٹریٹ جلد نام کا اعلان کرے گا، جبکہ ایک رکن نے اشارہ دیا کہ مرحوم رہنما کے صاحبزادے یہ عہدہ سنبھال سکتے ہیں۔

ادھر اسرائیل نے سخت وارننگ جاری کی ہے کہ اس کی افواج نئے سربراہ اور مجلسِ خبرگان کے ارکان کو نشانہ بنانے سے گریز نہیں کریں گی۔ اسرائیل نے اپنی کارروائیوں کا دائرہ بڑھاتے ہوئے تہران میں ایندھن کے ذخائر اور بیروت (لبنان) کے ایک ہوٹل پر حملہ کیا جہاں مبینہ ایرانی کمانڈر موجود تھے۔

جنگ کے نویں دن ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا کہ ان کے پاس چھ ماہ تک ڈرون اور میزائل جنگ جاری رکھنے کے لیے وافر ذخیرہ موجود ہے۔ ترجمان علی محمد نائینی نے کہا کہ ایران نے اب تک صرف پہلی اور دوسری نسل کے میزائل استعمال کیے ہیں  لیکن آنے والے دنوں میں  جدید اور طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل استعمال کیے جائیں گے۔

دوسری جانب سعودی عرب نے ریاض کے سفارتی انکلیو کی طرف آنے والے ڈرونز کو فضا میں ہی تباہ کر دیا، جبکہ کویت اور بحرین میں بھی تنصیبات کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔ تہران کے گورنر نے پیٹرولیم تنصیبات پر حملوں کے بعد ایندھن کی فراہمی میں عارضی تعطل کی تصدیق کی ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران میں زمینی فوج بھیجنے کے امکان کو مسترد نہیں کیا، تاہم ان کا اصرار ہے کہ جنگ تقریباً جیتی جا چکی ہے۔ ٹرمپ نے مشورہ دیا کہ اگر واشنگٹن کو  قابلِ قبول  رہنما سامنے آتا ہے تو ایران کی معیشت دوبارہ تعمیر کی جا سکتی ہے، جسے تہران نے مسترد کر دیا ہے۔

ایران کی وزارتِ صحت کے مطابق اب تک 1,200 شہری شہید  اور 10,000 زخمی ہو چکے ہیں۔ چین کے اعلیٰ سفارت کار وانگ ای نے بیجنگ میں کہا کہ یہ جنگ کبھی نہیں ہونی چاہیے تھی،  طاقتور مکے کا مطلب طاقتور دلیل نہیں ہوتا ہے ، دنیا جنگل کے قانون کی طرف واپس نہیں جا سکتی ۔