Business Recorder - Business & Finance

مارچ اور اپریل میں مہنگائی کی شرح دوبارہ دو ہندسوں میں پہنچ سکتی، پاکستان بزنس فورم
پاکستان بزنس فورم  نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ مارچ اور اپریل میں مہنگائی کی شرح  دوبارہ دو ہندسوں میں پہنچ سکتی ہے۔ پیٹرولیم قیمتوں میں ریکارڈ اضافے اور بجلی کے ٹیرف میں 2 روپے فی یونٹ اضافے سے آنے والے مہینوں میں مہنگائی مزید بڑھے گی۔

پی بی ایف کے صدر خواجہ محبوب الرحمان نے حکومت سے پیٹرولیم قیمتوں پر نظرثانی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ایک ہفتے میں 63 روپے فی لیٹر اضافے نے کاروباری سرگرمیوں کو مفلوج کر دیا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اس فیصلے سے خاص طور پر رمضان المبارک کے دوران متوسط طبقے کی مشکلات میں اضافہ ہوگا۔

فورم نے حکومت سے پیٹرولیم لیوی میں فوری طور پر 50 فیصد کمی کا مطالبہ کیا ہے، تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔ پی بی ایف کا کہنا ہے کہ غیر معمولی حالات میں حکومت کو عوام کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے اور اگر وہ بوجھ بانٹ نہیں سکتی تو کم از کم سرکاری افسران کی مفت فیول کی مراعات ختم کرے۔ فورم نے مطالبہ کیا کہ موجودہ جیو پولیٹیکل صورتحال کے پیشِ نظر حکومت پیٹرولیم مصنوعات پر اپنے ریونیو کے اہداف ایک ماہ کے لیے معطل کرے۔

کاپی رائٹ  بزنس ریکارڈر 2026