Business Recorder - World

ایرانی میزائل حملوں کے بعد دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ عارضی طور پر بند
دبئی کا مرکزی ہوائی اڈہ، جو عالمی ٹرانسپورٹ کا اہم مرکز ہے، ہفتے کے روز ایران کی جانب سے خلیج میں میزائل اور ڈرون حملوں کے بعد عارضی طور پر بند کرنا پڑا۔

یہ حملے اس کے باوجود کیے گئے کہ ایران کے صدر نے پڑوسی ممالک سے اپنے حملوں پر معافی مانگی تھی اور کہا تھا کہ اگر ان کے علاقوں سے حملے نہیں کیے گئے تو وہ مزید نشانہ نہیں بنیں گے۔

ہفتے کو متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، قطر اور کویت میں حملے رپورٹ کیے گئے، جس میں متحدہ عرب امارات کے مطابق 16 بیلسٹک میزائل اور 120 سے زائد ڈرونز استعمال کیے گئے۔

دبئی کے ہوائی اڈے کے قریب ایک غیر شناخت شدہ شے کو انٹرسیپٹ کیا گیا، جس کے باعث دنیا کے سب سے مصروف بین الاقوامی ہوائی اڈے پر عارضی طور پر پروازیں معطل کرنی پڑیں۔

اے ایف پی کو ملنے والی معلومات کے مطابق علاقے میں ایک زور دار دھماکے کی آواز سنی گئی اور دھوئیں کا گہرا بادل اٹھا، جبکہ اے ایف پی کی تصدیق شدہ ویڈیو میں ڈرون کی آواز کے بعد زور دار دھماکے اور ہوائی اڈے کے قریب دھوئیں کے گہرے بادل واضح طور پر ریکارڈ ہوئے۔

حکومت نے کہا کہ ”انٹرسیپشن کے بعد ملبے گرنے کی وجہ سے ایک معمولی واقعہ پیش آیا“، تاہم ہوائی اڈے کا براہِ راست ذکر نہیں کیا اور کہا کہ کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔

فلائٹ ریڈار24 ٹریکنگ ویب سائٹ نے پہلے دکھایا کہ ہوائی اڈے کے اوپر طیارے ایک عارضی سرکلنگ پیٹرن میں تھے۔

ایمریٹس، جو مشرقِ وسطیٰ کی سب سے بڑی ایئرلائن ہے، نے ایک بیان میں اعلان کیا تھا کہ وہ دبئی کے تمام پروازوں کو فی الحال معطل کر رہی ہے، تاہم بعد میں کہا کہ آپریشنز دوبارہ شروع کر دیے گئے ہیں۔ یہ بیان بعد میں ایکس سے ہٹا دیا گیا۔

متحدہ عرب امارات، جو امریکی اتحادی اور امریکی فوجی اڈوں کا میزبان ہے، خلیج میں جاری جنگ کے دوران سب سے زیادہ نشانہ بنایا جانے والا ملک رہا ہے۔

وزارتِ دفاع کے مطابق ہفتے کے روز ملک پر داغے گئے 16 بیلسٹک میزائلز میں سے ایک کے علاوہ باقی سب انٹرسیپٹ کر لیے گئے، اور وہ ایک میزائل سمندر میں گرا۔

دبئی اور خلیج میں جاری ایرانی حملوں میں 121 ڈرونز میں سے 119 کو مار گرایا گیا، جبکہ دو دبئی کے علاقے میں گر گئے۔

وزارتِ دفاع کے مطابق اس بیراج کے بعد خلیج میں جاری جنگ کے آغاز سے اب تک متحدہ عرب امارات پر داغے گئے بیلسٹک میزائلز کی تعداد 221 ہو گئی ہے، جبکہ ڈرونز کی تعداد 1,300 سے تجاوز کر گئی ہے۔

دبئی کے مرکزی ہوائی اڈے سے پروازیں پیر کے روز جزوی طور پر دوبارہ شروع ہو گئیں، حالانکہ روزانہ ڈرون حملے متحدہ عرب امارات کے مختلف مقامات کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

گزشتہ ہفتے جنگ کے آغاز پر امریکی-اسرائیلی حملوں کے بعد چار ملازمین زخمی ہوئے اور ایک ٹرمینل کو نقصان پہنچا۔ اس وقت دبئی ایئرپورٹس کے آپریٹر نے کہا تھا کہ واقعہ ”فوری طور پر قابو میں آ گیا“ تھا، تاہم تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

ایرانی حملوں نے پچھلے ہفتے ابوظہبی ایئرپورٹ، لگژری پام جمیرا ڈویلپمنٹ اور برج العرب ہوٹل کو بھی نشانہ بنایا، جبکہ ڈرون کے ملبے نے منگل کو دبئی میں امریکی قونصل خانے میں آگ لگا دی۔

خلیج کے دیگر ممالک میں، قطر کی وزارت دفاع نے کہا کہ اس کی فوج نے ایران کی جانب کیے گئے میزائل حملے کو ناکام بنایا، لیکن مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

سعودی عرب کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ پرنس سلطان ایئر بیس کی جانب بڑھنے والے تین بیلسٹک میزائلز کو تباہ کر دیا گیا، یہ بیس امریکی فوجی اہلکاروں کی میزبانی کرتا ہے، اور شائبہ آئل فیلڈ کی جانب بڑھنے والے 17 ڈرونز بھی مار گرائے گئے۔

کویت نے بھی ایک ڈرون کو ناکام بنایا۔

شمال میں، اردن نے ایران پر الزام عائد کیا کہ اس نے براہِ راست ملک میں اہم مقامات کو نشانہ بنایا، اور بتایا کہ تہران نے پچھلے ہفتے 119 میزائلز اور ڈرونز داغے۔

اردنی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل مصطفی حیاری نے کہا ہے کہ ”یہ میزائلز اور ڈرونز اردن کی اہم تنصیبات کو نشانہ بنا رہے تھے اور ہمارے علاقوں سے گزر نہیں رہے تھے۔“