Business Recorder - Business & Finance

پٹرول اور ڈیزل 55 روپے فی لٹر مہنگا، نوٹیفکیشن جاری
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی فی لٹر قیمت میں 55، 55 روپے کے اضافے کا اعلان کردیا۔

یہ اعلان وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار اور وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس میں کیا۔

55 روپے کے اضافے کے بعد پٹرل کی نئی قیمت 321 روپے 17 پیسے اور ڈیزل کی نئی قیمت 335 روپے 86 پیسے فی لٹر ہوگئی جس کا اطلاق جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب سے ہوگیا ہے.

اسحاق ڈار نے ایران، امریکہ اور اسرائیل کے درمیان جاری تنازع پر بحث کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ یہ جنگ اب وسیع تر خطے تک پھیلنا شروع ہوچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران، امریکہ اور اسرائیل کے درمیان جنگ اب پھیل چکی ہے، اس صورتحال نے عالمی پٹرولیم منڈیوں کو بری طرح متاثر کیا ہے۔

انہوں نے نوٹ کیا کہ اس منظر نامے میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں تیزی سے بڑھ رہی ہیں۔ مختلف مصنوعات کی قیمتوں میں تقریباً 50 سے 70 فیصد تک اضافہ دیکھا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بہت سے ممالک میں عالمی سطح پر تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کا اثر خود بخود مقامی قیمتوں پر پڑ رہا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ کئی ممالک میں اس کا اثر  واضح ہے، جہاں پٹرولیم کی قیمتیں خودکار طریقے سے بڑھ جاتی ہیں۔

تاہم انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر ایک محتاط حکمت عملی اختیار کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں وزیراعظم بہت احتیاط سے کام لے رہے ہیں۔ گزشتہ دو سے تین ہفتوں سے اس معاملے پر مسلسل مشاورت جاری ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ علی پرویز ملک اور وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کی سربراہی میں ایک مستقل کمیٹی صورتحال کا باقاعدگی سے جائزہ لے رہی ہے۔

یہ پیشرفت مشرق وسطیٰ میں بڑھتے بحران کے تناظر میں سامنے آئی جہاں امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر کیے گئے حملوں میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای شہیدہوگئے ہیں۔

ایران نے جواب میں اسرائیل اور خلیجی ممالک میں قائم امریکی اڈوں پر حملے کر دیےاور اعلان کیا ہے کہ وہ آبنائے ہرمز سے بحری جہازوں کو گزرنے کی اجازت نہیں دے گا۔

جمعہ کو برینٹ کروڈ کی قیمت میں 5.42 ڈالر یا فیصد 6.35 اضافہ ہوا جس سے اس کی نئی قیمت 90.83 ڈالر فی بیرل ہو گئی، اسی طرح ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کی قیمت 7.81 ڈالریا 9.81 فیصداضافے کے ساتھ 88.96 ڈالر تک پہنچ گئی۔

یاد رہے کہ 28 فروری کوحکومت نے پٹرول کی قیمت میں 8 روپے فی لٹر اضافہ کیا تھا جس کے بعد اس کی نئی قیمت 266.17 روپے فی لٹر ہو گئی تھی، اس کے ساتھ ڈیزل کی قیمت میں بھی 5.16 روپے کا اضافہ کیا گیا تھا جس کے بعد اس کی قیمت 280.86 روپے تک پہنچ گئی تھی۔

قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف فوری کریک ڈاؤن کا حکم دیا۔ انہوں نے صوبائی حکومتوں کو ہدایت دی کہ مصنوعی قلت پیدا کرنے والے پٹرول پمپس کو فوری بند کیا جائے اور ان کے لائسنس منسوخ کردیے جائیں۔

گزشتہ ہفتے وزیراعظم نے عالمی سطح پر تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے ملکی معیشت پر پڑنے والے اثرات کا جائزہ لینے کے لیے 18 رکنی اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دی تھی۔