Business Recorder - Pakistan

ملکی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے پٹرولیم مصنوعات کے وافر ذخائر موجود، وزیراعظم کو بریفنگ
وزیراعظم شہباز شریف کو آگاہ کیا گیا کہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری بحران کے باوجود ملکی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے پٹرولیم مصنوعات کے وافر ذخائر موجود ہیں، حالانکہ ایران سے متعلق بڑھتے فوجی اقدامات کے بعد عالمی تیل اور گیس کی منڈیوں میں شدید اتار چڑھاؤ کے آثار نمایاں ہیں۔

وزیراعظم کی زیرِ صدارت منعقدہ اعلیٰ سطح کے اجلاس میں وزارتِ پٹرولیم کے حکام نے ملک کے ایندھن کے ذخائر کا تفصیلی جائزہ پیش کیا جس میں اس بات کی تصدیق کی گئی کہ خطے کی نازک صورتحال کے باوجود ملکی ذخائر اطمینان بخش ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر ردوبدل کرنے کی تجویز کی بھی منظوری دے دی ہے۔

مزید برآں وزیراعظم نے ہدایت دی کہ صوبوں کے ساتھ مشاورت کے بعد پیر کو ورک فارم ہوم کی پالیسیوں سے متعلق سفارشات پیش کی جائیں۔

وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے وزیراعظم کو ایندھن کے ذخائر اور کھپت کے حوالے سے بریفنگ دی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی  نے پٹرولیم مصنوعات سے متعلق سمری کی منظوری دے دی ہے جس کی حتمی منظوری پیر کو ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں دی جائے گی۔

اس اقدام کا مقصد ایندھن کے ذخائر کا موثر استعمال یقینی بنانا اور طلب میں کمی لانا ہے۔

وزیراعظم ہاؤس سے جاری ہونے والے ایک اعلامیے میں کہا گیا کہ حکام نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ملک کے پٹرولیم ذخائر فی الحال مقامی طلب کو پورا کرنے کے لیے کافی ہیں۔

تاہم وزیراعظم شہباز شریف نے مصنوعی قلت کو روکنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے صوبائی حکام کو ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے یہ حکم بھی دیا کہ جو بھی پٹرول پمپ غیر قانونی ذخیرہ اندوزی میں ملوث پایا جائے اسے فوری طور پر سیل کردیا جائے، اس کا لائسنس منسوخ کیا جائے اور اس کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے۔

مزید برآں وزیراعظم نے وفاقی وزیر برائے پٹرولیم علی پرویز ملک کو ہدایت کی کہ وہ صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر پٹرولیم مصنوعات کی بچت اور ان کی بلاتعطل فراہمی کے لیے ایک قومی حکمت عملی تیار کریں۔

انہوں نے مزید ہدایت کی کہ پٹرولیم مصنوعات کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کے لیے ایک مرکزی ڈیش بورڈ قائم کیا جائے، تاکہ صوبائی حکام کے ساتھ فوری (رئیل ٹائم) ڈیٹا شیئرنگ ممکن ہو سکے اور ملک بھر میں ایندھن کی ترسیل کی کڑی نگرانی کی جاسکے۔

یہ مشاورت مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں ہورہی ہے، جہاں ایران کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کی فوجی کارروائی آج ساتویں دن میں داخل ہوچکی ہے۔

اس تنازع نے سپلائی چین کو درہم برہم کردیا ہے اور آبنائے ہرمز  کے ذریعے سمندری ٹریفک کو مفلوج کردیا جو کہ عالمی تیل کی برآمدات کے لیے ایک انتہائی اہم راستہ ہے، جس کی وجہ سے توانائی کی بین الاقوامی قیمتوں میں شدید اضافہ ہوا ہے۔

اجلاس میں نائب وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزراء جام کمال، احد چیمہ، محمد اورنگزیب، عطا اللہ تارڑ، علی پرویز ملک اور اویس لغاری، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر جمیل احمد اور آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز نے شرکت کی۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2026