Business Recorder - News

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں فی لیٹر 55 روپے کا بڑا اضافہ کر دیا
پاکستان کی حکومت نے جمعہ کو عالمی منڈی میں تیل کی بڑھتی قیمتوں کے پیشِ نظر پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں فی لیٹر 55 روپے اضافے کا اعلان کر دیا۔

یہ اعلان وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک نے نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار اور وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس میں کیا۔

اسحاق ڈار نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ نئی قیمتوں کا اطلاق آدھی رات سے ہوگا۔

انہوں نے گفتگو کا آغاز ایران، امریکہ اور اسرائیل کے درمیان جاری تنازع کے ذکر سے کیا اور کہا کہ یہ جنگ اب پورے خطے تک پھیلنا شروع ہو گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ”ایران، امریکہ اور اسرائیل کے درمیان جنگ اب پھیل چکی ہے،“ اور اس صورتحال نے عالمی پیٹرولیم مارکیٹس کو نمایاں طور پر متاثر کیا ہے۔

ان کے مطابق ”اس صورتحال میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ مختلف مصنوعات کی قیمتوں میں تقریباً 50 سے 70 فیصد تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔“

انہوں نے کہا کہ کئی ممالک میں عالمی تیل کی بڑھتی قیمتیں خودکار طور پر مقامی ایندھن کی قیمتوں میں منتقل ہو رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ”کئی ممالک میں ٹرکل ڈاؤن اثر دیکھا جا رہا ہے، جہاں پیٹرولیم کی قیمتیں خود بخود بڑھ جاتی ہیں۔“

تاہم ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر اس معاملے میں محتاط حکمت عملی اختیار کی۔

انہوں نے کہا کہ ”پاکستان میں وزیر اعظم نے بہت احتیاط سے کام لیا ہے اور گزشتہ دو سے تین ہفتوں سے اس معاملے پر غور و خوض جاری تھا۔“

انہوں نے بتایا کہ علی پرویز ملک اور وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی سربراہی میں قائم ایک مستقل کمیٹی صورتحال کا باقاعدگی سے جائزہ لے رہی تھی۔

55 روپے اضافے کے بعد پیٹرول کی قیمت بڑھ کر 321 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے، جس کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا۔ اسی طرح ڈیزل کی قیمت بڑھ کر 335 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی ہے۔

یہ پیش رفت مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتے ہوئے بحران کے تناظر میں سامنے آئی ہے، جہاں امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملوں کے بعد کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے، جن میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای شہید ہو گئے تھے۔

ایران نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے اسرائیل اور خلیجی ممالک میں امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا، جبکہ یہ بھی اعلان کیا کہ وہ آبنائے ہرمز سے جہازوں کی آمد و رفت کی اجازت نہیں دے گا۔

جمعہ کو برینٹ کروڈ فیوچرز کی قیمت 5.42 ڈالر یا 6.35 فیصد اضافے کے بعد 90.83 ڈالر فی بیرل ہو گئی (صبح 10:37 بجے سینٹرل اسٹینڈرڈ ٹائم / 1637 عالمی معیاری وقت)، جبکہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ ( ڈبلیو ٹی آئی) کروڈ کی قیمت 7.81 ڈالر یا 9.81 فیصد اضافے کے بعد 88.96 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔

28 فروری کو گزشتہ جائزے میں، حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر اضافہ کیا تھا، جس سے یہ قیمت 266.17 روپے فی لیٹر ہو گئی تھی۔ اس نے ڈیزل کی قیمت میں بھی 5.16 روپے کا اضافہ کرکے 280.86 روپے کردیا تھا۔

قبل ازیں جمعہ کو وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف فوری ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم دیتے ہوئے صوبائی حکومتوں کو پیٹرول پمپس بند کرنے اور مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کے لائسنس منسوخ کرنے کی ہدایت کی تھی۔

گزشتہ ہفتے وزیراعظم نے ملکی معیشت پر تیل کی بین الاقوامی قیمتوں میں اضافے کے اثرات کا جائزہ لینے کے لیے ایک 18 رکنی اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دی تھی۔