Business Recorder - Pakistan

وزیراعظم کا پیٹرول کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
وزیرِاعظم شہباز شریف نے  پیٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف فوری طور پر ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا ہے۔ انہوں نے صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی ہے کہ مصنوعی قلت پیدا کرنے میں ملوث پیٹرول پمپس کو فوری طور پر بند کرکے ان کے لائسنس منسوخ کر دیے جائیں۔

علاقائی بدلتی ہوئی صورتحال کے تناظر میں ملک کے ایندھن کے ذخائر کا جائزہ لینے کے لیے منعقدہ اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے تمام صوبوں میں پیٹرولیم مصنوعات کی نقل و حرکت کی نگرانی کے لیے ایک ریئل ٹائم ڈیجیٹل ڈیش بورڈ بنانے کا بھی حکم دیا۔

وزارت پیٹرولیم نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ملکی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کا مناسب اسٹاک موجود ہے۔ وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ جو بھی پیٹرول پمپ مصنوعی قلت پیدا کرنے کے گھناؤنے کاروبار میں ملوث پایا جائے، اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔

انہوں نے وزیرِ پیٹرولیم کو صوبوں کا دورہ کرنے اور صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر ایندھن کی بچت اور بلا تعطل فراہمی کے لیے جامع حکمت عملی تیار کرنے کا ٹاسک بھی دیا۔ یہ اقدامات ایک ایسے وقت میں کیے جا رہے ہیں جب عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے رجحان اور علاقائی تناؤ کے باعث حکومت سپلائی لائن کو برقرار رکھنے اور مارکیٹ کا اعتماد بحال رکھنے کی کوشش کر رہی ہے۔

اجلاس میں نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزراء محمد اورنگزیب، عطا اللہ تارڑ، چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ واضح رہے کہ یکم مارچ سے پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 5.16 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا،جس کی وجہ بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں ہونے والا اتار چڑھاؤ ہے۔