Business Recorder - Pakistan

ملک کے بیشتر علاقوں میں میں موسم خشک رہنے کا امکان
محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) نے سندھ، خیبر پختونخوا، پنجاب اور شمالی بلوچستان کے میدانی علاقوں میں موسم خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے جب کہ آنے والے دنوں میں درجہ حرارت میں اضافے کا رجحان جاری رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں پہلے ہی غیر معمولی درجہ حرارت اور خشک موسم کی صورتحال کا سامنا ہے۔ تازہ ترین فضائی حالات کے مطابق ملک کے میدانی علاقوں میں  بارش کا کوئی امکان نہیں ہے اور آئندہ ہفتے تک ملک بھر میں دن کے وقت درجہ حرارت میں بتدریج اضافے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات  کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں، اسلام آباد، پنجاب اور بلوچستان کے شمالی حصوں میں دن کا درجہ حرارت معمول سے 6 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے جب کہ بلوچستان کے جنوبی حصوں اور سندھ میں بھی درجہ حرارت معمول سے 5 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کی توقع ہے۔ اس دوران رات کے وقت کے درجہ حرارت میں بھی اضافے کا امکان ہے۔

دریں اثنا چترال، دیر، سوات، کرم، خیبر، مہمند، کوہستان، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، مالاکنڈ کے اضلاع سمیت گلگت بلتستان اور کشمیر میں 6 اور 7 مارچ اور پھر 9 سے 11 مارچ تک وقفے وقفے سے جزوی طور پر ابر آلود یا مکمل ابر آلود موسم کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش اور گرج چمک کا امکان ہے جب کہ اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، مری، گلیات اور گردونواح میں 10 اور 11 مارچ کو بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے ایڈوائزری ڈپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ طویل خشک سالی کے باعث آبی ذخائر اور موسمی فصلوں، بالخصوص ملک کے بارانی علاقوں میں گندم کی فصل پر شدید دباؤ  کا خدشہ ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ درجہ حرارت میں اضافے کا رجحان اس دوران بخارات بننے کے عمل اور پانی کی طلب کو بڑھا سکتا ہے لہٰذا مشورہ دیا گیا ہے کہ جہاں میسر ہو وہاں بروقت آبپاشی کو یقینی بنایا جائے اور پانی کا منصفانہ و مدبرانہ استعمال کیا جائے۔

کاشتکاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ موجودہ موسمی حالات کے مطابق اپنی فصلوں کا بندوبست کریں جب کہ عام عوام اور متعلقہ حکام کو مشورہ دیا گیا کہ وہ آبی ذخائر کے انتظام اور زراعت پر پڑنے والے ممکنہ اثرات سے نمٹنے کیلئے ضروری اقدامات کریں۔