Business Recorder - News

امریکی آبدوز کے حملے میں زخمی ہونے والا ایرانی عملہ سری لنکن اسپتال میں زیرِ علاج
حکام نے جمعرات کو بتایا ہے کہ بحرِ ہند میں امریکی آبدوز کے حملے میں بچ جانے والا ایرانی عملہ سری لنکا کے ساحلی شہر گال کے ایک اسپتال میں زیرِ علاج ہے، واضح رہے کہ حملے میں کم از کم 87 افراد مارے گئے تھے۔

گال کے نیشنل اسپتال کے حکام اور نیوی  ذرائع نے بتایا کہ بدھ کی صبح سویرے ایرانی بحری جہاز آئی آر آئی ایس دینا کی جانب سے موصول ہونے والی ہنگامی کال  پر کارروائی کرنے والے فوجی امدادی اہلکاروں نے 87 لاشیں اسپتال منتقل کی ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ جہاز پر سوار لاپتہ ہونے والے تقریباً 60 افراد کی تلاش کی کارروائیاں جمعرات کو بھی جاری رہیں گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ بچائے گئے 32 افراد کا علاج جاری ہے اور انہیں جمعرات کو اسپتال سے ڈسچارج کیا جاسکتا ہے۔

یہ حملہ جس نے جنگ کے دائرہ کار کو ڈرامائی طور پر وسیع کر دیا ہے، خلیج  سے سینکڑوں میل دور بحرِ ہند کے پار پیش آیا۔ واضح رہے کہ خلیجی خطے میں امریکی اور اسرائیلی افواج ایران پر حملے کررہی ہیں جبکہ تہران جوابی کارروائی کے طور پر میزائل اور ڈرون حملے کررہا ہے۔

امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے پینٹاگون میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک امریکی آبدوز نے ایرانی جنگی جہاز کو غرق کردیا جو سمجھ رہا تھا کہ وہ بین الاقوامی پانیوں میں محفوظ ہے۔