Business Recorder - Business & Finance

اسٹاک مارکیٹ میں خریداری کا رجحان واپس، 100 انڈیکس میں تقریباً 3.5 فیصد اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں جمعرات کو خریداری کا رجحان لوٹ آیا جس کے نتیجے میں بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس میں 3.5 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں تجارتی سیشن کے بیشتر حصے کے دوران مثبت رجحان دیکھا گیا۔

ٹریڈنگ کے دوران دوپہر کے آغاز تک یہ ایک لاکھ 60 ہزار پوائنٹس کی سطح کو عبور کرگیا جو مارکیٹ کے مضبوط اعتماد کی عکاسی کرتا ہے جبکہ ٹریڈنگ کے آخری سیشن میں 100 انڈیکس دن کی بلند ترین سطح 161,476.84 پوائنٹس پر جاپہنچا۔

کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای 100 انڈیکس 5,433.46 پوائنٹس یا 3.49 فیصد کے نمایاں اضافے سے 161,210.67 پوائنٹس پر بند ہوا۔

اسماعیل اقبال سیکیورٹیز کے ہیڈ آف ریسرچ سعد حنیف نے بزنس ریکارڈر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عالمی منڈیاں (گلوبل مارکیٹس) مثبت زون میں ٹریڈنگ کر رہی ہیں جس سے مقامی مارکیٹ کے رجحانات کو بھی سہارا مل رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہیوی ویٹ اسٹاکس (بڑی کمپنیوں کے حصص) کی شاندار کارکردگی کی وجہ سے 100 انڈیکس میں تیزی کا تسلسل بڑھ رہا ہے، خاص طور پر آئل سیکٹر میں، جہاں تیل و گیس کی تلاش کرنے والی کمپنیوں اور ریفائنریز میں خریداری کا زبردست رجحان دیکھا جا رہا ہے۔

سعد حنیف نے مزید کہا کہ تیل کی عالمی قیمتوں میں اضافے سے ای اینڈ پی (تیل و گیس کی تلاش کرنے والی) کمپنیوں کی آمدن میں بہتری کی توقع ہے جبکہ گیس کی فراہمی میں تعطل کی عدم موجودگی اور پیداوار بڑھانے کے جاری اقدامات سے آؤٹ پٹ (پیداوار) میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

ٹاپ لائن سیکیورٹیز نے مارکیٹ کے اختتام پر اپنے تبصرے میں کہا کہ حالیہ علاقائی مسائل پر مارکیٹ کے غیر معمولی ردعمل کے بعد، اداروں کی جانب سے بڑے پیمانے پر خریداری نے پانسہ پلٹ دیا، کیونکہ سرمایہ کاروں کا اعتماد تیزی سے خدشات اور محتاط رویے پر حاوی ہوگیا۔

ٹاپ لائن سیکیورٹیز کا کہنا تھا یہ محض ایک معمولی بحالی نہیں تھی بلکہ ایک بھرپور اسٹیٹمنٹ ریلی تھی جس میں بڑے پیمانے پر خریداری اور مارکیٹ کے ہر شعبے میں مضبوطی دیکھی گئی۔

بروکریج ہاؤس نے مزید بتایا کہ انڈیکس کے بڑے حصص بشمول حبکو، اوجی ڈی سی ،ایف ایف سی اور ایم ای بی ایل نے اس تیزی کی قیادت کی جنہوں نے مجموعی طور پر بینچ مارک انڈیکس کے اضافے میں 2,197 پوائنٹس کا حصہ ڈالا اور مارکیٹ کے تیزی والے رجحان کو مزید مستحکم کیا۔

یاد رہے کہ بدھ کو اسٹاک ایکسچینج میں ایک بار پھر اتار چڑھاؤ دیکھا گیا اور بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس مندی پر بند ہوا۔ سرمایہ کاروں کے محتاط رویے، جیو پولیٹیکل غیر یقینی صورتحال اور دن بھر انڈیکس میں آنے والی بڑی تبدیلیوں نے شرکاء کو دفاعی پوزیشن پر رکھا۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 1,354.88 پوائنٹس یا 0.86 فیصد کمی کے ساتھ 155,777.21 کی سطح پر بند ہوا تھا۔

عالمی سطح پر بھی جمعرات کو ایشیائی حصص بازاروں میں تیزی دیکھنے میں آئی جبکہ امریکی ٹریژری بانڈز میں کمی واقع ہوئی، جو اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ سرمایہ کاروں کے رسک لینے کے رجحان میں عارضی بحالی آ رہی ہے، جو مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی جنگ کے باعث شدید دباؤ کا شکار تھا۔

جنوبی کوریا کے کوپسی انڈیکس نے گزشتہ سیشن کے بڑے نقصانات کا ازالہ کر لیا، جس کی وجہ وال اسٹریٹ میں آنے والی تیزی تھی۔ یہ تیزی ان امیدوں کے باعث پیدا ہوئی کہ امریکہ اور ایران دشمنی ختم کرنے کے لیے کسی درمیانی راستے کی تلاش کریں گے۔ دوسری جانب، تیل اور سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان رہا۔

چین نے اپنے ایک اہم اور وسیع معاشی منصوبے میں ترقی کا ہدف گزشتہ سال کے مقابلے میں تھوڑا کم مقرر کیا ہے۔

امریکی سینیٹ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کے خلاف فوجی مہم کی حمایت کر دی ہے، جس سے اس بات کا اشارہ ملتا ہے کہ اس جنگ کا کوئی فوری حل نظر نہیں آ رہا۔ اس تنازع نے پہلے ہی مالیاتی منڈیوں، نقل و حمل کے نیٹ ورکس اور توانائی کی پیداوار کو شدید متاثر کر رکھا ہے۔

دوسری جانب جاپان کے علاوہ ایشیا بحرالکاہل کے حصص کے وسیع ترین ایم ای سی آئی انڈیکس میں 2.9 فیصد کا بڑا اضافہ ہوا۔ جنوبی کوریا کا کوپسی انڈیکس 10.4 فیصد کی غیر معمولی تیزی کے ساتھ علاقائی مارکیٹوں میں سب سے آگے رہا، جبکہ جاپان کے نکئی انڈیکس میں بھی 2.9 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

بینچ مارک امریکی 10 سالہ ٹریژری نوٹس کی ییلڈ 2.7 بیسس پوائنٹس اضافے کے ساتھ 4.109 فیصد تک پہنچ گئی، جبکہ 30 سالہ ٹریژری بانڈ کی ییلڈ 3.1 بیسس پوائنٹس بڑھ کر 4.7479 فیصد ہو گئی۔

بدھ کو ایران کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کی جنگ میں اس وقت شدت آئی جب ایک امریکی آبدوز نے ایرانی جنگی جہاز کو غرق کر دیا اور نیٹو کے فضائی دفاعی نظام نے ترکیہ کی طرف داغے گئے ایک ایرانی بیلسٹک میزائل کو فضا میں ہی تباہ کردیا۔

تاہم یورپ اور امریکہ کی ایکویٹی مارکیٹوں نے ٹرمپ کے جانب سے جہاز بھیجنے والوں کے تحفظ کے وعدے اور نیویارک ٹائمز کی رپورٹ سے تسلی حاصل کی، جس میں بتایا گیا کہ ایرانی انٹیلی جنس نے جنگ کے آغاز میں سی آئی اے تک رسائی حاصل کی تھی اور صورتحال قابو میں آنے کے راستے پر ہے۔

دریں اثناء جمعرات کو انٹر بینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کی قدر میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں معمولی اضافہ دیکھا گیا۔ کاروبار کے اختتام  پر مقامی کرنسی 279.41 پر بند ہوئی، جو ڈالر کے مقابلے میں ایک پیسے اضافہ ہے۔

آل شیئر انڈیکس کا حجم گزشتہ بندش 622.69 ملین سے بڑھ کر 723.88 ملین تک پہنچ گیا، جبکہ حصص کی مالیت 29.95 ارب روپے سے بڑھ کر 35.18 ارب روپے ہوگئی۔

کے الیکٹرک لمیٹڈ 115.63 ملین شیئرز کے ساتھ والیوم میں سب سے آگے رہی، اس کے بعد ٹرسٹ سیکیوریٹیز اینڈ بروکرز (آر) 50.03 ملین شیئرز اور یونٹی فوڈز لمیٹڈ 48.31 ملین شیئرز کے ساتھ شامل ہیں۔

جمعرات کو مجموعی طور پر 478 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا، جن میں سے 350 کے شیئرز کی قیمت میں اضافہ، 78 میں کمی اور 50 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔