Business Recorder - Markets

مشرق وسطیٰ میں کشیدگی، سونے کی قیمتوں میں اضافہ
جمعرات کو سونے  کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا کیونکہ مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی نے سرمایہ کاروں کو محفوظ اثاثوں کی جانب راغب کر دیا، جبکہ ڈالر میں کمی نے بھی سونے کی قیمتوں کو سہارا دیا۔

اسپاٹ گولڈ 0.8 فیصد بڑھ کر 5,177.26 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا۔ اسی دوران امریکی سونے کے فیوچرز برائے اپریل ڈلیوری ایک فیصد اضافے کے ساتھ 5,186.40 ڈاکر پر ٹریڈ کر رہے تھے۔

ڈالر کی قدر میں کمی، جو اس ہفتے کے آغاز میں تین ماہ کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئی تھی، دیگر کرنسیوں کے حامل سرمایہ کاروں کے لیے سونا سستا کر رہی ہے۔ سینئر مالیاتی تجزیہ کار کائل روڈا کے مطابق، سونے کی قیمتوں کو جیوپولیٹیکل خطرات کی وجہ سے فائدہ ہوتا ہے اور ڈالر کی قدر میں کمی بھی اس کے بڑھنے کا سبب بنی ہے۔

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ میں کشیدگی میں اضافہ دیکھنے میں آیا جب امریکی آبدوز نے سری لنکا کے ساحل کے قریب ایرانی جنگی جہاز کو نشانہ بنایا، جس میں کم از کم 80 افراد ہلاک ہوئے، اور نیٹو نے ترکی کی طرف فائر کیا گیا ایرانی بیلسٹک میزائل تباہ کر دیا۔

کائل روڈا نے کہا کہ یہ بحران طویل مدت میں سونے کی قیمتوں کے لیے مددگار ہے، لیکن جنگ کے گرد غیر یقینی صورتحال برقرار رہنے کی وجہ سے مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ جاری رہے گا۔

سال 2026 کے آغاز سے اب تک سونے کی قیمت میں تقریباً 20 فیصد اضافہ ہو چکا ہے، جو عالمی سیاسی اور اقتصادی غیر یقینی صورتحال کے دوران لگاتار ریکارڈ سطح پر پہنچ چکی ہے۔

اسی دوران، اسپاٹ چاندی 1.3 فیصد بڑھ کر 84.50 ڈالر فی اونس پر پہنچی، پلاٹینم 1.6 فیصد اضافے کے ساتھ 2,183.44 ڈالر پر اور پیلاڈیم  1,674.89 ڈالر پر مستحکم رہا۔