Business Recorder - World

سری لنکا کے قریب ایرانی جنگی جہاز ڈوبنے سے تقریباً 150 افراد لاپتا
سری لنکا کے ساحل کے قریب بدھ  کو ایرانی جنگی جہاز آئی آر آئی ایس ڈینا مبینہ دھماکے کے بعد غرق ہو گیا، جس کے نتیجے میں عملے کے تقریباً 150 ارکان لاپتہ اور متعدد کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔ سری لنکن بحریہ نے اب تک 32 ملاحوں کو بچا لیا ہے، تاہم دیگر 148 افراد کی زندگیوں کی امیدیں دم توڑ رہی ہیں۔

یہ بحری جہاز بھارت کے شہر وشاکھاپٹنم میں فوجی مشقوں کے بعد واپسی کے سفر پر تھا کہ بندرگاہ گال  سے 40 کلومیٹر دور حادثے کا شکار ہوا۔ وزیرِ خارجہ ویجیتا ہیرتھ کے مطابق جہاز نے صبح سویرے ہنگامی کال  بھیجی لیکن امدادی ٹیموں کے پہنچنے تک جہاز مکمل طور پر ڈوب چکا تھا۔

یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب مشرقِ وسطیٰ میں جنگ چھڑ چکی ہے اور اسرائیل و امریکہ نے ایران کے خلاف حملے شروع کر رکھے ہیں۔ پارلیمنٹ میں اپوزیشن کی جانب سے جہاز پر بمباری کا خدشہ ظاہر کیا گیا، تاہم حکومت نے تاحال اس پر کوئی ردعمل نہیں دیا۔

سری لنکن بحریہ نے واضح کیا کہ وہ بین الاقوامی سمندری قوانین کے تحت امدادی کارروائی کر رہی ہے اور جائے وقوعہ سے کچھ لاشیں بھی ملی ہیں۔ زخمی ملاحوں کو گال کے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔ سری لنکا نے خطے میں جاری کشیدگی پر غیر جانبدار رہنے اور مذاکرات کے ذریعے حل نکالنے پر زور دیا ہے۔