Business Recorder - Business & Finance

ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مزید تگڑا
انٹربینک مارکیٹ میں بدھ کو بھی ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے مقابلے میں روپیہ 3 پیسے کی بہتری سے 279.42 پر بند ہوا۔

یاد رہے کہ منگل کو مقامی کرنسی 279.45 روپے پر بند ہوئی تھی۔

عالمی سطح پر بدھ کو ایشیا میں ابتدائی تجارت کے دوران ڈالر کی قدر 3 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی کیونکہ مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتے ہوئے تنازع نے توانائی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے خدشات پیدا کردیے جس کے باعث سرمایہ کاروں نے یورو سے کنارہ کشی اختیار کرلی۔

یورو کی قدر 0.3 فیصد کمی کے ساتھ 1.1581 ڈالر پر آ گئی جس سے مسلسل تیسرے دن اس کی گراوٹ کا سلسلہ جاری رہا۔ اس سے قبل یورو نومبر کے آخر کے بعد سے اپنی کم ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔

بدھ کو مالیاتی منڈیوں میں حصص کی فروخت  کا عمل دوبارہ شروع ہو گیا، کیونکہ اسرائیلی اور امریکی افواج کی جانب سے ایران بھر میں اہداف کو نشانہ بنائے جانے کے بعد مہنگائی میں اضافے کے بڑھتے ہوئے خدشات اسٹاک اور بانڈز کی منڈیوں میں پھیل گئے، جس نے سرمایہ کاروں کو اپنا سرمایہ نقد میں تبدیل کرنے پر مجبور کر دیا۔

امریکی ڈالر انڈیکس 0.2 فیصد اضافے کے ساتھ 99.284 پر پہنچ گیا جو کہ 28 نومبر کے بعد سے اس کی بلند ترین سطح ہے۔

جاپانی ین کے مقابلے میں ڈالر کی قدر 157.68 ین پر مستحکم رہی۔