Business Recorder - Business & Finance

خلیجی بحران: ایگری ٹیک کا یوریا پلانٹ بند، پاکستان کی کھاد صنعت متاثر
خلیج میں جاری حالیہ تنازع پاکستان کی مقامی صنعتوں کو متاثر کررہا ہے جس کی تازہ ترین مثال کھاد بنانے والے بڑے ادارے ایگری ٹیک لمیٹڈ  کی ہے جس نے اپنا یوریا پلانٹ بند کردیا ہے۔ یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) نے اسے ایل این جی کی سپلائی میں ممکنہ فورس میجر (ناگزیر حالات کی بنا پر گیس کی معطلی) سے متعلق مطلع کیا جس کی وجہ مشرقِ وسطیٰ کی جنگ کے باعث پیدا ہونے والے خلل کو قرار دیا گیا ہے۔

ایگری ٹیک نے بدھ کو اسٹاک ایکسچینج کو ایک نوٹس میں بتایا کہ ہمیں آپ کو مطلع کرنا ہے کہ سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ  نے ہمیں ایل این جی سپلائر کی جانب سے قرار دیے گئے فورس میجرایونٹ (ناگزیر وجوہات کی بنا پر گیس فراہمی میں معذوری) کے بارے میں باضابطہ طور پر آگاہ کردیا ہے۔

کمپنی نے مزید بتایا کہ یہ صورتحال مشرقِ وسطیٰ میں جاری علاقائی تنازع کے باعث پیدا ہوئی جس نے ایل این جی کی پیداواری سہولیات کو درہم برہم کردیا ہے اور اس کے نتیجے میں ملک میں ایل این جی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے۔

یہ صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب زیادہ تر ٹینکر مالکان، بڑی آئل کمپنیوں اور تجارتی اداروں نے آبنائے ہرمز کے ذریعے خام تیل، ایندھن اور ایل این جی کی ترسیل معطل کردی ہے۔ یہ فیصلہ تہران کی جانب سے بحری جہازوں کو اس آبی گزرگاہ سے گزرنے کے خلاف دی گئی وارننگ کے بعد سامنے آیا ہے۔

عالمی تیل کی ترسیل کا 20 فیصد سے زائد حصہ آبنائے ہرمز کے ذریعے منتقل کیا جاتا ہے۔

ایگری ٹیک نے بتایا کہ ان غیر متوقع حالات کے باعث سوئی ناردرن  نے مطلع کیا کہ ہمارے کھاد کے پلانٹ کو آر ایل این جی کی سپلائی 4 مارچ 2026 کی رات 12 بجے  سے تا حکمِ ثانی معطل رہے گی۔

ایگری ٹیک نے مزید کہا کہ نتیجتاً، ہمارے یوریا پلانٹ کے آپریشنز تا حکمِ ثانی بند کر دیے گئے ہیں۔

ایگری ٹیک لمیٹڈ پاکستان میں 1959 میں پاک-امریکن فرٹیلائزرز لمیٹڈ کے نام سے قائم کی گئی تھی۔

کمپنی یوریا اور گرینولیٹڈ سنگل سپر فاسفیٹ کھاد کی تیاری اور فروخت کے کاروبار سے وابستہ ہے اور اس کی مصنوعات کھاد کی مارکیٹ میں تارا کے برانڈ نام سے فروخت کی جاتی ہیں۔