Business Recorder - World

ایران بحران میں شدت: نیتن یاہو اور ٹرمپ کا جنگی اتحاد امتحان کی زد میں
اسرائیلی وزیرِ اعظم بنجمن نیتن یاہو نے ایران کی قیادت کا تختہ الٹنے کے اپنے دیرینہ عزائم کو عملی جامہ تو پہنا دیا ہے لیکن امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ان کے قریبی اتحاد کو اب ایک بڑے امتحان کا سامنا ہے، کیونکہ ان کی مشترکہ فوجی مہم کے طویل ہونے کا خطرہ پیدا ہو گیا اور آنے والے ہفتوں میں اس کے اہداف تبدیل بھی ہوسکتے ہیں۔

ہفتہ کو بمباری مہم کے آغاز پر ٹرمپ اور نیتن یاہو دونوں نے کہا تھا کہ ان کا اصل مقصد حکومت کی تبدیلی ہے۔

لیکن اسرائیلی فضائی حملوں میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای اور ان کی زیادہ تر قیادت کی شہادت کے دو دن بعد پیر کو وائٹ ہاؤس میں ریمارکس میں ٹرمپ نے ایران کی حکومت کا تختہ الٹنے کو اپنی اولین ترجیح قرار نہیں دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکہ کا مقصد ایران کے میزائلوں اور بحریہ کو تباہ کرنا اور اسے ایٹمی ہتھیاروں کے حصول سے روکنا ہے۔

امریکی پینٹاگون کے سربراہ پیٹ ہیگ‌ سیتھ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ موجودہ فوجی کارروائی ایک نام نہاد حکومت تبدیلی کی جنگ نہیں ہے، اس کے برعکس، نیتن یاہو نے پیر کی رات تک ایرانی شہریوں سے سڑکوں پر نکلنے اور اپنے حکمرانوں کا تختہ الٹنے کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے فاکس نیوز کو بتایا کہ ہم سب سے پہلے ایسے حالات پیدا کریں گے کہ ایرانی عوام اپنی تقدیر کا کنٹرول خود حاصل کرسکیں۔

جب وائٹ ہاؤس کے اہداف سے واقف ایک امریکی عہدیدار سے امریکہ اور اسرائیل کے مقاصد کے بارے میں پوچھا گیا، تو انہوں نے رائٹرز  کو بتایا کہ دونوں ممالک کی فوجی مہمات کے مقاصد مختلف ہیں۔

نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر عہدیدار نے کہا کہ حکومت کی تبدیلی ان (اسرائیل) کے اہداف میں سے ایک ہے۔

جنگ کی تیاریوں کے دوران نیتن یاہو نے کامیابی کے ساتھ ٹرمپ کو اس بات پر قائل کر لیا کہ تہران کو ایٹمی ہتھیاروں کے حصول سے روکنے اور اس کی بیلسٹک میزائل صلاحیتوں کو تباہ کرنے کے لیے یہ ابھی نہیں تو کبھی نہیں والا موقع ہے۔

ٹرمپ نے کہا  کہ اس آپریشن میں چار یا پانچ ہفتے یا جتنا بھی وقت لگے لگ سکتا ہے۔