Business Recorder - World

آبنائے ہرمز کی بندش: عراق اور کویت کی تیل سپلائی معطل ہونے کا خدشہ، جے پی مورگن کا انتباہ
جے پی مورگن کے تجزیہ کاروں نے ایک نوٹ میں کہا کہ اگر آبنائے ہرمز بند رہتی ہے تو عراق اور کویت سے خام تیل کی سپلائی چند ہی دنوں میں معطل ہونا شروع ہوسکتی ہے جس سے مشرقِ وسطیٰ کے تنازع کے آٹھویں دن تک ممکنہ طور پر یومیہ 3.3 ملین بیرل تیل کی سپلائی منقطع ہو جائے گی۔

بینک کے مطابق عراق اور کویت کے پاس اس (آبنائے ہرمز) کے ذریعے ہونے والی اپنی خام تیل کی برآمدات روکنے پر مجبور ہونے سے پہلے بالترتیب تقریباً تین اور چودہ دن کا وقت باقی ہے۔

آبنائے ہرمز جو خلیج فارس اور خلیج عمان کے درمیان ایک تنگ اور تزویراتی طور پر انتہائی اہم آبی راستہ ہے، دنیا کے تیل کی ترسیل کے اہم ترین مقامات میں سے ایک ہے۔ عالمی سطح پر تیل اور مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی کل ترسیل کا تقریباً پانچواں حصہ اسی راستے سے گزرتا ہے۔

جے پی مورگن کے مطابق اگر (آبنائے ہرمز کی) بندش طویل ہوتی ہے، تو تیل کی سپلائی میں ہونے والے نقصانات 15 ویں دن کے قریب 3.8 ملین بیرل یومیہ اور 18ویں دن تک 4.7 ملین بیرل یومیہ تک پہنچ سکتے ہیں۔

دو عراقی تیل کے حکام نے منگل کو رائٹرز کو بتایا کہ اگر تیل بردار بحری جہاز  آبنائے ہرمز سے آزادانہ طور پر نہ گزر سکے اور عراق کی لوڈنگ بندرگاہوں تک نہ پہنچ پائے، تو عراق چند ہی دنوں میں اپنی تیل کی پیداوار میں 30 لاکھ (3 ملین) بیرل یومیہ سے زائد کی کٹوتی کرنے پر مجبور ہو جائے گا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اگر ضرورت پڑی تو امریکی بحریہ  آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تیل بردار بحری جہازوں  کو اپنی نگرانی یا تحفظ فراہم کرنا شروع کر سکتی ہے۔

ایرانی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ ایران کے پاسدارانِ انقلاب  کے ایک سینئر عہدیدار نے اعلان کیا ہے کہ آبنائے ہرمز بند ہے، اور اگر کوئی جہاز وہاں سے گزرنے کی کوشش کرے گا تو ایران اسے نشانہ بنائے گا۔ اس بیان میں کہا گیا ہے کہ پاسدارانِ انقلاب اور ایرانی بحریہ گزرنے کی کوشش کرنے والے جہازوں پر فائر یا انہیں آتش زدہ کردیں گے۔