Business Recorder - Pakistan

ڈیجیٹل بینکاری سے مستفید ہونے والے افراد کی تعداد 12 کروڑ سے تجاوز، وزیراعظم کی تمام بلز پر کیوآر کوڈ فراہم کرنے کی ہدایت
وزیراعظم شہباز شریف کو آگاہ کیا گیا کہ ملک بھر میں ڈیجیٹل بینکاری سے مستفید ہونے والے افراد کی تعداد 12 کروڑ 70 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے۔

یہ انکشاف وزیراعظم کی زیرِ صدارت کیش لیس اکانومی کے فروغ سے متعلق ہونے والے ایک اعلیٰ سطح کے مشاورتی اجلاس کے دوران کیا گیا۔

وزیراعظم کو دی گئی بریفنگ میں حکام نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ جولائی 2025 سے جنوری 2026 کے درمیان وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے ڈیجیٹل پیمنٹ پلیٹ فارم راست کے ذریعے 1.6 ٹریلین روپے کی ادائیگیاں کی گئیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے تمام سرکاری محکموں کو ہدایت کی ہے کہ شہریوں کو سہولتوں کی فراہمی کیلئے تمام بلز پر کیوآر کوڈ فراہم کئے جائیں۔

انہوں نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی ادائیگیوں بشمول تنخواہوں، پنشن اور وینڈرز (فراہم کنندگان) کی ادائیگیوں کو راست سسٹم پر کامیابی سے منتقل کرنے پر اقتصادی ٹیم اور اسٹیٹ بینک کی کارکردگی کو سراہا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعظم رمضان ریلیف پیکیج کے تحت اپنے ہدف کے 71 فیصد مستحقین تک رسائی حاصل کرنے پر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام  کی کارکردگی کو مزید سراہا۔

اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ گزشتہ سال رمضان کے 12ویں دن تک مالی امداد کا صرف 24 فیصد حصہ تقسیم کیا گیا تھا، لیکن اس سال وزیراعظم کی ہدایات کی بدولت 71 فیصد سے زائد ادائیگیاں بروقت کی جاچکی ہیں۔

اجلاس میں وزارتِ خزانہ، اسٹیٹ بینک ، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ، وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر اہم اداروں کے حکام کی جانب سے جامع بریفنگ دی گئی۔

انہوں نے ڈیجیٹل ادائیگیوں کو فروغ دینے کے لیے حکومت کے جاری اقدامات کے بارے میں تازہ ترین معلومات فراہم کیں، جن میں ڈیجیٹل پیمنٹ ڈیش بورڈ کا عنقریب ہونے والا آغاز بھی شامل ہے۔ یہ جدید ڈیش بورڈ ملک بھر میں لین دین کی نگرانی اور انہیں سہل (اسٹریم لائن) بنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

وزیراعظم نے حکام کو ہدایت کی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ڈیجیٹل پیمنٹ سسٹم کے اہداف مقررہ وقت کے اندر مکمل کیے جائیں۔

اجلاس میں وفاقی وزراء محمد اورنگزیب، احد چیمہ، عطا اللہ تارڑ، شزا فاطمہ اور علی پرویز ملک کے علاوہ وزیر مملکت بلال اظہر کیانی، گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد، صوبائی چیف سیکرٹریز اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2026