Business Recorder - World

دبئی میں امریکی قونصل خانے پر ڈرون حملہ، آگ بھڑک اٹھی
دبئی میں منگل کی رات امریکی قونصل خانے میں ڈرون حملے کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی، جب کہ ایران نے خلیجی ممالک میں امریکی سفارتی مشنز کو نشانہ بنانے کا سلسلہ تیز کر دیا ہے۔ عینی شاہدین نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ انہوں نے زور دار دھماکے کی آواز سنی جس کے بعد آگ کے شعلے دکھائی دیے۔ پولیس نے فوری طور پر اطراف کی سڑکیں بند کر کے لوگوں کو علاقے سے دور کر دیا۔

دبئی میڈیا آفس کے مطابق امریکی قونصل خانے کے قریب ڈرون حملے کے باعث لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے بھی حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ایک ڈرون چانسلری عمارت سے متصل پارکنگ لاٹ میں گرا جس سے آگ بھڑکی، تاہم تمام عملہ محفوظ ہے۔

اسی دوران ریاض میں امریکی سفارت خانے کو دو ڈرونز نے نشانہ بنایا جس سے معمولی آگ لگی، جبکہ کویت میں امریکی سفارت خانے کی عمارت سے دھواں اٹھتا دیکھا گیا۔ متحدہ عرب امارات نے ایک ہزار سے زائد حملوں کے باوجود ایران کے خلاف جوابی کارروائی نہ کرنے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ اس جنگ کا فریق نہیں۔