Business Recorder - Business & Finance

امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں معمولی اضافہ
انٹربینک مارکیٹ میں منگل کو بھی ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے مقابلے میں روپیہ ایک پیسے کی بہتری سے  279.45 پر بند ہوا۔

یاد رہے کہ پیر کو مقامی کرنسی 279.46 روپے پر بند ہوئی تھی۔

بین الاقوامی سطح پر منگل کو ین  اور یورو  کی قدروں میں عمومی کمی دیکھی گئی، کیونکہ مشرقِ وسطیٰ کے پھیلتے ہوئے تنازع نے ان ممالک پر توجہ مرکوز کر دی ہے جو توانائی کی درآمدات پر انحصار کرتے ہیں اور اس خدشے کو جنم دیا ہے کہ مرکزی بینک افراطِ زر کے دباؤ پر کیا ردِعمل دیں گے۔

ایران کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کی فضائی جنگ کے ہمسایہ ممالک تک پھیلنے کے باعث، امریکی ڈالر کو محفوظ پناہ گاہ  کے طور پر طلب میں اضافے کا فائدہ پہنچا۔

ایک فیصد سے زیادہ گرنے کے بعد یورو کی قدر میں کچھ استحکام آیا، تاہم اس خطے سے تیل کی ترسیل کب تک بحال ہو سکے گی، اس بارے میں شکوک و شبہات برقرار ہیں۔

ڈالر انڈیکس گزشتہ سیشن میں 0.9 فیصد کے نمایاں اضافے کے بعد 98.49 پر ٹریڈ ہوا۔

دوسری جانب یورو کی قدر میں 0.07 فیصد کا معمولی اضافہ دیکھا گیا اور یہ 1.1695 ڈالر کی سطح پر آگیا۔

پیر کو سیشن میں 0.8 فیصد کی بڑی گراوٹ کے بعد، جاپانی ین کی قدر میں 0.09 فیصد کا معمولی اضافہ ہوا اور یہ 157.2 فی ڈالر پر آگیا۔ برطانوی پاؤنڈ  کی قدر میں کوئی خاص تبدیلی نہیں آئی اور یہ 1.3407 ڈالر پر مستحکم رہا۔