Business Recorder - Sports

مشرق وسطیٰ کی فضائی حدود کی بندش کے باعث ویسٹ انڈیز اور زمبابوے کی ٹیمیں بھارت سے واپس جانے میں ناکام
ویسٹ انڈیز اور زمبابوے کی ٹیموں نے  کہا ہے کہ ٹوئنٹی 20  ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے بعد مشرقِ وسطیٰ میں جاری تنازع کے باعث بین الاقوامی فضائی حدود کی بندش کی وجہ سے انہوں نے بھارت سے اپنی واپسی ملتوی کر دی ہے۔

ویسٹ انڈیز اتوار کو میزبان بھارت کے خلاف پانچ وکٹوں سے شکست کے بعد سیمی فائنل تک پہنچنے میں ناکام رہا جبکہ زمبابوے سپر ایٹ  کے اپنے تمام تینوں میچ ہارنے کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہو گیا تھا۔

تاہم کوئی بھی ٹیم واپس سفر نہیں کر سکی کیونکہ ایران، امریکہ اور اسرائیل کے درمیان بڑھتے ہوئے تنازع کے باعث خلیجی ممالک میں ہزاروں پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں، جس سے دنیا کے مصروف ترین ٹرانزٹ حبس  متاثر ہوئے ہیں۔

زمبابوے کرکٹ نے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ زمبابوے کی مینز ٹیم بھارت میں محفوظ اور خیریت سے ہے، اسکواڈ کو دبئی کے راستے وطن واپس جانا تھا۔

کرکٹ ویسٹ انڈیز (سی ڈبلیوآئی) کا کہنا ہے کہ وہ کھلاڑیوں اور عملے کے لیے محفوظ سفری انتظامات کرنے کے لیے کرکٹ کی عالمی باڈی (آئی سی سی) کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔

آئی سی سی جس کا ہیڈ کوارٹر دبئی میں ہے نے پہلے ہی کہا تھا کہ انہوں نے اپنے عملے کے لیے ہنگامی منصوبے  فعال کر دیے ہیں، جنہیں اپنے آبائی ممالک کی واپسی کے لیے دبئی سے گزرنا تھا۔

کرکٹ ویسٹ انڈیز نے مزید کہا کہ ہمارے کھلاڑیوں، کوچز اور آفیشلز کی حفاظت اور فلاح و بہبود ہماری اولین ترجیح ہے۔