Business Recorder - Sports

امریکی حملے ورلڈ کپ کے لیے اچھے شگون نہیں، ایرانی فٹ بال چیف
ایرانی فٹ بال فیڈریشن کے صدر مہدی تاج نے کہا ہے کہ ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملے شمالی امریکا میں ہونے والے رواں سال کے ورلڈ کپ کے لیے اچھے شگون نہیں اور حکومت کے اعلیٰ حکام صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد کسی بھی کارروائی کا فیصلہ کریں گے۔

امریکا اور اسرائیل نے گزشتہ اختتام ہفتہ ایران پر فضائی حملے کیے ۔جس میں اسلامی جمہوریہ کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای  شہید ہو گئے، جبکہ ایران کو 11 جون سے 19 جولائی تک امریکہ، کینیڈا اور میکسیکو کی میزبانی میں ہونے والے ورلڈ کپ میں شرکت کرنی ہے۔

اگرچہ ابھی تک ایران کی جانب سے ورلڈ کپ کے بائیکاٹ کی کوئی واضح تجویز سامنے نہیں آئی ہے، تاہم آئی آر آئی بی  چینل 3 پر ایک پینل ڈسکشن کے دوران مہدی تاج نے بتایا کہ ان حملوں کے اثرات ضرور مرتب ہوں گے۔

مہدی تاج نے کہا کہ بالکل واضح طور پر کہنا تو ممکن نہیں لیکن اس کا ردِعمل ضرور آئے گا۔ ملک کے اعلیٰ سطح کے کھیلوں کے حکام اس کا مطالعہ کریں گے اور پھر فیصلہ کیا جائے گا کہ کیا ہونا ہے  لیکن فی الحال ہم یہی کہہ سکتے ہیں کہ اس حملے اور اس کی سنگینی کے باعث یہ ہماری توقعات سے دور ہے کہ ہم ورلڈ کپ کو امید کی نظر سے دیکھ سکیں۔