Business Recorder - World

چین کی جانب سے خود مختاری کے دفاع میں ایران کی حمایت، امن کے لیے کوششیں تیز کرنے کا عزم
مشرق وسطیٰ میں پھیلتی ہوئی جنگ کے تناظر میں چین نے ایران کی کھل کر حمایت کرتے ہوئے امریکہ اور اسرائیل سے فوجی کارروائیاں فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

چینی وزیرِ خارجہ وانگ ای نے اپنے ایرانی ہم منصب عباس عراقچی سے ٹیلیفونک گفتگو میں واضح کیا کہ بیجنگ ایران کی خود مختاری، علاقائی سالمیت اور قومی وقار کے دفاع کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ہفتے سے جاری امریکی و اسرائیلی حملوں میں ایران میں سینکڑوں ہلاکتیں ہو چکی ہیں، جس کے جواب میں تہران نے اسرائیل، خلیجی ریاستوں اور قبرص میں برطانوی اڈے پر میزائلوں اور ڈرونز سے حملے کیے۔

وانگ ای نے زور دیا کہ امریکہ اور اسرائیل کشیدگی کو پورے خطے میں پھیلنے سے روکنے کے لیے فوری جنگ بندی کریں۔

عمان کے وزیرِ خارجہ سے گفتگو میں چینی وزیرِ خارجہ نے امریکہ اور اسرائیل پر  ایران کے خلاف جان بوجھ کر جنگ چھیڑنے اور اقوامِ متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی کا الزام لگایا۔ انہوں نے فرانسیسی ہم منصب کو خبردار کیا کہ فوجی برتری کی بنیاد پر دوسرے ممالک پر حملے دنیا کو  جنگل کے قانون کی طرف دھکیل دیں گے۔

چین نے مطالبہ کیا کہ ایرانی جوہری مسئلے کو دوبارہ سفارتی و سیاسی ٹریک پر لایا جائے۔ واضح رہے کہ اب تک چار امریکی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں اور صدر ٹرمپ نے اس جنگ کے ہفتوں تک جاری رہنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔