Business Recorder - Business & Finance

علی راٹھور اینگرو فرٹیلائزرز لمیٹڈ کے سی ای او کے عہدے سے دستبردار
اینگرو فرٹیلائزرز لمیٹڈ  جو اینگرو کارپوریشن لمیٹڈ کی مکمل ملکیت والی ذیلی کمپنی ہے نے پیر کو اپنے چیف ایگزیکٹو آفیسر علی راٹھور کی مستعفی ہونے کی اطلاع دی۔

اس پیش رفت سے متعلق اسٹاک ایکسچینج  کو ایک نوٹس کے ذریعے آگاہ کیا گیا۔

نوٹس میں کہا گیا کہ آپ کو مطلع کیا جاتا ہے کہ علی راٹھور نے اینگرو فرٹیلائزرز لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

اینگرو فرٹیلائزرز نے آگاہ کیا ہے کہ علی راٹھور کمپنی کی پالیسی کے مطابق اپنے نوٹس پیریڈ کی تکمیل تک بطور سی ای او اپنی ذمہ داریاں نبھاتے رہیں گے۔ نوٹس میں مزید کہا گیا کہ بورڈ آف ڈائریکٹرز مناسب وقت پر نئے سی ای او کا تقرر کرے گا۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ کمپنی علی راٹھور کی خدمات اور ادارے کے لیے ان کی گراں قدر شراکت پر ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہے اور انہیں خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔

سال 2022 میں اینگرو کارپوریشن میں شمولیت کے بعد ان کی بہترین اسٹریٹجک صلاحیتوں اور کاروباری سوجھ بوجھ کی بنیاد پر ستمبر 2023 میں انہیں اینگرو فرٹیلائزرز کا چیف فنانشل آفیسر (سی ایف او) مقرر کیا گیا تھا۔

علی 26 سال سے زائد کا بین الاقوامی تجربہ رکھتے ہیں جو امریکہ، برطانیہ، آسٹریلیا اور مینا خطے پر محیط ہے۔ علی ایک تجربہ کار ایگزیکٹو ہیں جن کا پس منظر تیل و گیس، کیمیکلز اور ٹیلی کام سمیت متعدد صنعتوں پر مشتمل ہے۔

علی اپنے انٹرایکٹو اور سب کو ساتھ لے کر چلنے والے قائدانہ انداز کے لیے جانے جاتے ہیں اور وہ مثبت تبدیلی لانے کے لیے تنظیم بھر میں مضبوط تعلقات استوار کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔ نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی کے کیلوگ اسکول آف مینجمنٹ سے گریجویٹ ہونے کے ساتھ  علی انسٹیٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس ان انگلینڈ اینڈ ویلز کے فیلو چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ بھی ہیں۔