Business Recorder - World

حزب اللہ کے حملوں کے بعد اسرائیل کی بیروت پر شدید بمباری
اسرائیل نے پیر کی علی الصبح بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقوں، جو حزب اللہ کے زیرِ اثر سمجھے جاتے ہیں، پر شدید فضائی حملے کیے۔ یہ کارروائی اُس وقت کی گئی جب ایران کی حمایت یافتہ تنظیم حزب اللہ نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی شھادت کا بدلہ لینے کے لیے اسرائیل کی جانب میزائل اور ڈرون حملے کیے۔

بیروت میں درجنوں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں جو 2024 کی اسرائیل۔حزب اللہ جنگ کے بعد جنوبی مضافات پر سب سے شدید حملے قرار دیے جا رہے ہیں۔ مقامی وقت کے مطابق تقریباً 2 بجکر 40 منٹ پر حملوں کا سلسلہ شروع ہوا جس کے بعد شہری گاڑیوں اور پیدل محفوظ مقامات کی جانب نکل پڑے، سڑکوں پر ٹریفک جام ہو گیا۔

اسرائیلی فوج نے بیان میں کہا کہ اس نے لبنان بھر میں حزب اللہ کے اہداف کو نشانہ بنایا ہے، جن میں بیروت کے علاقے میں موجود تنظیم کے سینئر ارکان بھی شامل ہیں۔ لبنانی سکیورٹی ذرائع کے مطابق حملے جنوبی مضافاتی علاقے داحیہ کے مختلف مقامات پر کیے گئے۔

اسرائیلی چیف آف جنرل اسٹاف ایال ضمیر نے کہا کہ حزب اللہ نے رات کے وقت اسرائیل کے خلاف مہم کا آغاز کیا اور کسی بھی کشیدگی کی مکمل ذمہ داری اسی پر عائد ہوتی ہے۔ اسرائیلی فوج نے جنوبی اور مشرقی لبنان کے درجنوں دیہات کے مکینوں کو فوری انخلا کی ہدایت بھی جاری کی۔

حزب اللہ نے دعویٰ کیا کہ اس نے حیفہ شہر کے جنوب میں ایک اسرائیلی میزائل دفاعی تنصیب کو نشانہ بنایا۔ تنظیم کے مطابق یہ کارروائی خامنہ ای کے پاک خون کا بدلہ اور اسرائیلی حملوں کا جواب ہے۔ 2024 کی جنگ کے بعد یہ پہلا بڑا حملہ ہے۔

لبنانی وزیرِاعظم نواف سلام نے جنوبی لبنان سے میزائل داغنے کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے ملک کی سلامتی خطرے میں پڑ سکتی ہے۔ 2024 میں امریکی ثالثی میں ہونے والی جنگ بندی کے باوجود اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان کشیدگی برقرار ہے۔