Business Recorder - Pakistan

ایرانی میزائل حملہ، یو اے ای میں پاکستانی شہری جاں بحق ہوگیا، دفتر خارجہ
ایران کی جانب سے متحدہ عرب امارات پر ہفتے کے روز کیے گئے میزائل حملوں میں ایک پاکستانی شہری جاں بحق ہو گیا۔ دفتر خارجہ نے ایک بیان میں اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے ہلاکت کی مذمت کی ہے۔ یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی جب اسرائیل اور امریکہ نے ایران پر حملے کیے جس کے بعد تہران نے خطے میں موجود اہداف پر جوابی کارروائیاں شروع کر دیں۔

دفتر خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ پاکستان مشرق وسطیٰ میں مذاکرات کی ناکامی اور کشیدگی کے آغاز پر افسوس کا اظہار کرتا ہے۔ بیان کے مطابق پاکستان اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف بلاجواز حملوں کی مذمت کرتا ہے کیونکہ یہ کارروائیاں ایسے وقت کی گئیں جب سفارتی کوششیں جاری تھیں۔ تاہم پاکستان نے سعودی عرب، بحرین، اردن، کویت، قطر اور متحدہ عرب امارات جیسے برادر ممالک پر ایران کے حملوں کی بھی سخت مذمت کی اور ان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ بیان میں کہا گیا کہ یہ حملے خلیجی ریاستوں کی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔

دفتر خارجہ نے کہا کہ متحدہ عرب امارات میں اس  حملے کے دوران پاکستانی شہری کی ہلاکت افسوسناک ہے اور تمام فریقین سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ مزید ایسے اقدامات سے گریز کریں جو خطے کے امن اور علاقائی سالمیت کو نقصان پہنچائیں۔

ادھر اماراتی وزارت دفاع کے مطابق ابوظہبی کے ایک رہائشی علاقے میں میزائل کا ملبہ گرنے سے ایک ایشیائی شہری ہلاک ہوا۔ کویت، قطر، یو اے ای اور اردن نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے ایرانی میزائل فضا میں تباہ کر دیے۔ بحرین نے بھی اپنے علاقے میں حملے کی تصدیق کی ہے۔