Business Recorder - World

دبئی ایئرپورٹ اور معروف برج العرب ہوٹل ایرانی میزائل حملوں میں متاثر
ایران کی جانب سے رات گئے کیے گئے جوابی حملوں کے بعد خلیجی ریاستوں اور مشرق وسطیٰ کے مختلف حصوں میں کشیدگی پھیل گئی، ایرانی حملوں کے نتیجے میں دبئی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے اور معروف برج العرب ہوٹل کو نقصان پہنچا۔ دبئی کے میڈیا آفس کے مطابق اتوار کی صبح چار افراد ہوائی اڈے پر زخمی ہوئے۔

میڈیا آفس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بیان میں کہا کہ دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ایک ہال کو معمولی نقصان پہنچا جسے فوری طور پر کنٹرول میں لے لیا گیا۔ بعد ازاں حکام نے تصدیق کی کہ ایک ڈرون کو فضا میں تباہ کیا گیا جبکہ اس کے ملبے سے برج العرب ہوٹل کی بیرونی دیوار پر معمولی آگ بھڑک اٹھی۔

دبئی مشرق وسطیٰ کا سب سے بڑا سیاحتی اور تجارتی مرکز ہے اور اس کا ہوائی اڈہ دنیا کے مصروف ترین سفری مراکز میں شمار ہوتا ہے۔ 1999 میں جمیرہ بیچ کے قریب مصنوعی جزیرے پر تعمیر ہونے والا برج العرب شہر کی شناخت کی علامت سمجھا جاتا ہے۔

دوسری جانب ابو ظہبی ایئرپورٹس نے بتایا کہ زاید انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک واقعے میں ایک ایشیائی باشندہ ہلاک اور سات افراد زخمی ہوئے۔ دبئی کے جبل علی پورٹ پر بھی فضائی دفاع کے دوران گرنے والے ملبے سے آگ لگ گئی۔ متعدد ایئرلائنز نے خطے میں پروازیں معطل کر دیں۔