Business Recorder - Business & Finance

پاکستانی بانڈز کی قدر میں کمی؛ مصر اور اردن کے بانڈز بھی مندی کا شکار
ٹریڈ ویب کے ڈیٹا کے مطابق جمعہ کو پاکستان کے سوورنگ ڈالر بانڈز  کی قیمت میں 2 سینٹ تک کی کمی واقع ہوئی، یہ گراوٹ پاکستان کی جانب سے افغانستان کے بڑے شہروں میں راتوں رات کیے گئے حملوں کے بعد سامنے آئی ہے۔ جغرافیائی و سیاسی ہلچل  کے باعث مصر اور اردن کے بانڈز بھی اس وقت دباؤ کا شکار ہیں۔

پاکستان کے 2051 میں میچور (مکمل) ہونے والے بانڈز کی قیمت میں سب سے زیادہ کمی دیکھی گئی، جو 2 سینٹ سے کچھ زیادہ گر کر 98.76 سینٹ پر آ گئے، جو ایک ماہ کی کم ترین سطح ہے۔

یہ حملے پہلی بار ہیں جب پاکستان نے اپنے سابقہ اتحادیوں کو براہ راست نشانہ بنایا ہے اور صورتحال کو کھلی جنگ کے طور پر بیان کیا گیا ہے۔

آکسفورڈ اکنامکس کی سینئر ایمرجنگ مارکیٹس اکانومسٹ، کیلی ڈیوس نے اس صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ حملوں کا وقت خاص طور پر ناموافق  ہے، کیونکہ آئی ایم ایف کا عملہ اس وقت تیسرے جائزے  کے مذاکرات کے لیے پاکستان میں موجود ہے، جس سے فنڈز کی اگلی قسط ملنے کی توقع ہے۔

کیلی ڈیوس نے کہا کہ بڑھتے جغرافیائی و سیاسی خطرات بالواسطہ طور پر پاکستان کے مالیاتی اور بیرونی کھاتوں پر دباؤ بڑھا سکتے ہیں۔

مصر کے بعض خودمختار بانڈز کی قیمت میں بھی تقریباً 1 سینٹ کی کمی واقع ہوئی جو ایک ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئے جبکہ اردن کے 2047 میں میچور ہونے والے بانڈز بھی تقریباً 1 سینٹ گر گئے۔

مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی اس وقت عروج پر ہے جب جنیوا میں امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کسی بھی اہم پیش رفت  کے بغیر ختم ہو گئے ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خطے میں فوجی طاقت بڑھانے کا حکم دے دیا ہے۔