Business Recorder - World

امریکا اور اسرائیل کا ایران پر حملہ، تہران کا بھی جوابی وار
اسرائیل اور امریکا نے ہفتے کو ایران پر حملہ کردیا جن میں وہاں کی قیادت کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

کارروائی نے مشرقِ وسطیٰ کو ایک نئے تنازع میں دھکیل دیا ہے جس کے بارے میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ یہ امریکہ کے لیے سیکیورٹی خطرات کا خاتمہ کرے گا اور ایرانی عوام کو اپنے حکمرانوں کا تختہ الٹنے کا موقع فراہم کرے گا۔

ان حملوں نے تیل پیدا کرنے والے قریبی خلیجی عرب ممالک کو شدید تشویش میں مبتلا کردیا ہے کیونکہ خطے میں کشیدگی بڑھنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے جبکہ تہران نے بھی جواب میں اسرائیل کی طرف میزائل داغے ہیں

معاملے سے باخبر ایک ذرائع نے بتایا کہ پینٹاگون کی جانب سے آپریشن ایپک فیوری  کے نام سے موسوم ان حملوں کی پہلی لہر میں بنیادی طور پر ایرانی حکام کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

ایک اسرائیلی عہدیدار نے بتایا کہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای اور صدر مسعود پیزشکیان دونوں ہی ان حملوں کا نشانہ تھے، تاہم ان کارروائیوں کے نتائج تاحال واضح نہیں ہیں۔ اس معاملے سے باخبر ایک ذرائع نے اس سے قبل رائٹرز کو بتایا تھا کہ خامنہ ای تہران میں موجود نہیں تھے اور انہیں کسی محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا تھا۔

ایرانی اسسٹبلیشمنٹ کے قریب ایک ذرائع نے کہا کہ ایران کے پاسدارانِ انقلاب کے کئی سینئر کمانڈرز اور سیاسی حکام حملے میں مارے جاچکے ہیں۔ رائٹرز اس رپورٹ کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں کر سکا۔

سفارتی حل کی امیدیں دم توڑنے لگیں

ایران اور اس کے دیرینہ دشمنوں کے درمیان دوبارہ شروع ہونے والے اس ٹکراؤ نے تہران کے مغرب کے ساتھ ایٹمی تنازع کے سفارتی حل کی امیدوں کو مزید دھندلا دیا ہے۔ اسی ہفتے امریکہ اور ایران کے درمیان ہونے والے مذاکرات بھی کسی بڑی کامیابی کے حصول میں ناکام رہے ہیں۔

ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے کہا ہے کہ اسرائیل کے خلاف ایرانی میزائلوں اور ڈرون حملوں کی پہلی لہر شروع کر دی گئی ہے۔ ایک ایرانی عہدیدار نے رائٹرز کو بتایا کہ خطے میں موجود تمام امریکی اڈے اور مفادات ایران کی پہنچ میں ہیں۔

پاسدارانِ انقلاب کا کہنا ہے کہ ایران کی جوابی کارروائی تب تک جاری رہے گی جب تک دشمن کو فیصلہ کن شکست نہیں ہوجاتی۔

امریکہ کے قریبی اتحادی ملک متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ اس کے علاوہ ملک کے تجارتی مرکز دبئی میں بھی دھماکے سنے گئے۔

ابوظہبی میں ایک عینی شاہد نے یکے بعد دیگرے پانچ دھماکوں کی آوازیں سنیں جن سے کھڑکیوں کے شیشے لرز اٹھے۔ الظفرہ اور البطین کے علاقوں میں موجود دیگر عینی شاہدین نے بھی زور دار دھماکے سنے۔

بحرین کا کہنا ہے کہ امریکی بحریہ کے پانچویں بیڑے کے سروس سینٹر کو میزائل حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ بحرین میں عینی شاہدین کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو فوٹیج میں اس چھوٹے جزیرہ ریاست کے ساحلی پٹی کے قریب سے گہرے سرمئی دھوئیں کے بادل اٹھتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں جبکہ ہر طرف سائرن بج رہے ہیں۔

قطر کا کہنا ہے کہ اس نے ملک کو نشانہ بنانے والے تمام میزائلوں کو مار گرایا ہے اور وہ اس کا جواب دینے کا حق رکھتا ہے۔

ایران کے خارک جزیرے کے قریب بھی دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ واضح رہے کہ ایران اپنی خام تیل کی برآمدات کا 90 فیصد اسی جزیرے کے ذریعے بحری جہازوں کے ذریعے آبنائے ہرمز کے تنگ راستے سے بھیجتا ہے۔

ان حالات کے پیشِ نظر عالمی ایئر لائنز نے پورے مشرقِ وسطیٰ میں اپنی پروازیں منسوخ کردی ہیں۔