Business Recorder - Pakistan

کابل حکومت غیر قانونی قرار، افغان طالبان کے حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا گیا، وزیر اطلاعات
پاکستان کے وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے جمعے کے روز کہا ہے کہ افغان طالبان کی حکومت ’’ناجائز‘‘ ہے اور پاکستان کے اندر حملے کرنے والے دہشت گردوں کی مکمل حمایت کر رہی ہے۔

ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عطاء تارڑ نے کہا کہ افغان طالبان فورسز کی جانب سے سرحد کے ساتھ ” بلا اشتعال حملوں“ کے آغاز کے بعد پاکستان کو جواب دینے کا حق ہے۔

انہوں نے کہا کہ حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا گیا اور وہ اپنے پیچھے ہتھیار اور اپنے جنگجوؤں کی لاشیں چھوڑ کر بھاگنے پر مجبور ہو گئے اور پاکستانی فورسز نے طالبان کی متعدد پوسٹوں پر قبضہ کر لیا ہے۔

تارڑ نے کہا کہ ”افغان طالبان کو افغانستان میں عوام پر ظلم کرنے کا کوئی حق نہیں ہے، اور عوام ان کے ساتھ نہیں ہیں۔ وہ ان کے خیالات اور ذہنیت کے خلاف ہیں“۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان دہشت گردی اور اس انتہا پسند ذہنیت کے خلاف جنگ جاری رکھے گا جسے طالبان حکومت فروغ دے رہی ہے۔

وزیر اطلاعات نے طالبان کی خواتین کے ساتھ سلوک کی بھی شدید مذمت کی اور کہا کہ ان کی پالیسیاں کئی نسلوں کی خواتین کو تعلیم سے محروم کر چکی ہیں اور زیادتیوں کو روزمرہ کا معمول قرار دے دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ”ملک میں خواتین کی زندگی کی قدر سب سے کم ہے“، اور حکومت پر الزام لگایا کہ وہ مذہب کو ناجائز مقاصد کے لیے استعمال کر کے اپنی حکمرانی مضبوط کر رہی ہے۔

عطاء تارڑ نے افغان طالبان کے نئے فوجداری ضابطے کو اس طرح بیان کیا کہ یہ ”غلامی، تشدد اور خواتین کے حقوق کی پامالی کو قانونی شکل دیتا ہے، اختیاراتی کنٹرول کو ادارہ جاتی سطح پر نافذ کرتا ہے اور بین الاقوامی انسانی حقوق کے اصولوں کی خلاف ورزی کرتا ہے۔“

انہوں نے طالبان حکومت کو پاکستان میں حالیہ حملوں سے بھی جوڑا، جن میں شیعہ مسجد اور ضلعی عدالتوں پر حملے اور لیفٹیننٹ کرنل گلفراز احمد کی شہادت شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ” افغان سرزمین پاکستان میں دہشت گردانہ حملوں کے لیے استعمال ہو رہی ہے، اور طالبان حکومت ان دہشت گردوں کے ساتھ مکمل طور پر ملی ہوئی ہے اور ان کی پشت پناہی کر رہی ہے۔“

افغان طالبان اور دہشت گردوں کے درمیان تعلق کو ”روز روشن کی طرح عیاں“ قرار دیتے ہوئے عطاء تارڑ نے کہا کہ افغان حکومت پاکستانی شہریوں اور سیکیورٹی اہلکاروں پر حملے کرنے والے عسکریت پسندوں کو تربیت اور سہولیات فراہم کرتی ہے۔

انہوں نے اس بات کا اعادہ کرتے ہوئے نتیجہ اخذ کیا کہ طالبان حکومت کی حکمرانی ”جبر پر مبنی“ ہے اور اس نے افغانستان میں شہریوں کے بنیادی حقوق غصب کرتے ہوئے خواتین، اقلیتوں اور بچوں کا استحصال کرنے کی کوشش کرتی ہے۔